ممبرمیونسپل کمیٹی عالم خان پر حملہ کرنےوالوں کے خلاف کاروائی کی جائے ،میاں اعجازعامر

رحیم یارخان:میونسپل کمیٹی رحیم یارخان کے ممبران کی اہم میٹنگ چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر کی زیرصدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں دو روز قبل میونسپل کمیٹی کے اجلاس کے بعد واپس جاتے ہوئے ممبرمیونسپل کمیٹی عالم خان پر حملہ اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر شدید احتجاج کیاگیا۔
ممبران نے ڈی پی او اور ڈی سی رحیم یارخان سے واقعہ کی انکوائری اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ  بروز جمعتہ المبارک 8مارچ کو صبح دس بجے علامہ اقبال لائبریری میں میونسپل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں کونسلر عالم خان پر حملہ کے خلاف قرارداد پاس کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی‘ ممبران عبدالواحید بھٹی‘ چوہدری ظفریٰسین‘ چوہدری نعمان صغیر‘ میاں اختر شاہین‘ چوہدری محمد رفیق‘ آصف حسنین چیمہ‘ چوہدری عبدالقیوم‘ میاں حمزہ خالد‘ توقیر خان‘ غلام فرید برڑہ‘ مرزا ساجد بیگ‘ چوہدری عبدالواحد‘ عمرحمید چوہدری‘ میاں شاہد اسلام‘ رانا محمدامجد‘ رانا نیک محمد‘ حاجی محمدجمیل‘ چوہدری محمداصغر‘ سیمسن مختیار سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی اور کونسلر عالم خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »