رحیم یارخان ،اقدام قتل کا ملزم باعزت بری،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

رحیم یارخان :اقدام قتل کا ملزم باعزت بری،عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

تھانہ سی ڈویژن کے مقدمہ149/19بجرم 234/334-337-H2/337F(5)کے مقدمہ میں گزشتہ روزمجسٹریٹ برکت علی کی کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ ریاض عرف راجو بنام سرکار میں ملزم ریاض عرف راجوجٹ کے وکیل رانا شہزادافگن نے عدالت کو ٹھوس دلائل پیش کئے جس پر اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے ملزم ریاض عرف راجو جٹ کو باعز ت بری کر دیا

جس پر ریاض عرف راجوکے ورثاء اوردوست احباب ریاض عرف راجو جٹ،شہزاد گلزار عرف شادا جٹ،جام وحید،نادر بلوچ،مشتاق بھٹی،سلمان راجپوت،جام امین،راؤ سلیم نے نوجوان وکیل رانا شہزاد افگن کو مبارکبادپیش کی شکریہ ادا کیا اورپھولوں کے ہار پہنائے

اس موقع پر نوجوان وکیل رانا شہزاد افگن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق سچ کی فتح ہوئی ہے عدالتوں سے میرٹ پر فیصلوں سے عوام کا عدالتوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے،

اس موقع پر رانا شہزاد افگن کے والد سینئر قانون دان رانا شیر افگن ایڈوکیٹ نے کہا مجھے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میرا بیٹے نے اپنے کلائنٹ کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا بھرکر دارادا کیا انشاء اللہ مستقبل میں بھی یہ اسی طرح محنت اورلگن سے اپنے کلائنٹ کو انصاف لے کر دیتا رہے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button