ایلیٹ فورس، احمد پور لمہ پولیس اور اغواء کاروں میں فائرنگ کا تبادلہ 4 مغوی بازیاب، اغواء کار فرار

رحیم یارخان: ایلیٹ فورس، احمد پور لمہ پولیس اور اغواء کاروں میں فائرنگ کا تبادلہ 4 مغوی بازیاب، اغواء کار فرار پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر لی،ملزمان کی تلاش جاری۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات پر سرکل بھونگ نے ڈی ایس پی حسن محمود جتوئی کی زیر نگرانی کچہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ترتیب شدہ لائحہ  عمل کے تحت گشت اور خفیہ ناکہ بندیوں کا سلسلہ بڑھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر حکمت عملی اپنائی ہے

جس کے نتیجہ میں گزشتہ رات کنڈیر مائنر پل  پر کشمور سے گھر جاتے ہوئے چار افراد مٹھن، سلطان، عبدالغفار اور عبدالستار کو اغوء کرنے والے 10 سے 12 مسلح اغواء کارروں اور ایلیٹ فورس جس کی کمان سب انسپکٹر محمد منیر کر رہے تھے سے آمنا سامنا ہو گیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا،
ایلیٹ فورس سے فائرنگ کے تبادلہ میں اغواء کار تین مغویان کو چھوڑ کر ایک کو ساتھ لے جا رہے تھے کہ اطلاع پا کر ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ وقاص اللہ دتہ، سب انسپکٹر فراز انشاء اور انچارج سی آئی اے ملک محمد سلیم دیگر نفری کے ہمراہ علاقہ میں پہنچے  اور علاقہ کا گھیراؤ کر لیا اور اغواء کاروں سے مقابلہ کے دوران آخری مغوی عبدالسار کو بھی بازیاب کرتے ہوئے اس اغواء کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے چاروں مغوئیان بازیاب کر لیا،

اہل علاقہ نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا، ڈی ایس پی بھونگ سرکل حسن محمود جتوئی بھی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے اغواء کارروں کی تلاش شروع کر دی۔ ڈی پی او محمد علی ضیاء نے اغواء کی واردات ناکام بنانے پر تمام پولیس ٹیمز کو شاباش دی اور ملزمان کی گرفتار کے لیے تلاش جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں : صادق آباد سے 3اور خانپور سے 2 نوجوان اغوا ،تاوان طلب

تھانہ سٹی سی ڈویژن تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف بڑی کاروائی 2 ملزمان گرفتار چالو بھٹی، 480 لیٹر شراب اور 2 کلو بھنگ برآمد، مقدمات درج۔

 ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،

ترنڈہ محمد پناہ

تھانہ سی ڈویژن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید خان گوپانگ نے ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سی ڈویژن انسپکٹر غلام محی الدین کی زیر نگرانی پہلی کارروائی میں بدنام زمانہ شراب فروش فرید عرف بڈا کو نورے والی کی حدود سے چالو بھٹی اور 480 لیٹر دیسی شراب اور دوسری کامیاب کارروائی میں آدم صحابہ مائینر سے ملزم محمد علی عرف کاشی کو 2 کلو بھنگ لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
تھانہ بی ڈویژن، ترنڈہ محمد پناہ اور شیدانی کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار منشیات برآمد، مقدمات درج۔

تھانہ سٹی بی ڈویژن کے اے ایس آئی رانا صفدر عباس نے شہزاد جٹ نامی ملزم کو نوشہرہ مائنر سے جیری کین میں 25 لیٹر شراب لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،

تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے اے ایس آئی محمد جمیل نے ٹبی جھلن کے علاقہ سے ملزم شہزاد بھٹی کو 22 لیٹر شراب سمیت گرفتار کیا اور تھانہ شیدانی کے اے ایس آئی محمد اسماعیل نے ملزم اشفاق بھیلہ کو موضع اللہ دتہ سے 270 گرام چرس سمیت گرفتار کیا پولیس گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
قیمتی موبائل فون برآمدتھانہ سی ڈویژن اور آئی ٹی برانچ کی کامیاب کارروائیاں 3 قیمتی موبائل فون برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دئیے، شہریوں کی جانب سے موبائلز کی برآمدگی پر پولیس کا شکریہ،

تھانہ سی ڈویژن کے اے ایس آئی جاوید خان گوپانگ، ہیڈ کانسٹیبل زاہد گجر اور ٹیم نے ظفر آباد سے ایک گھر سے ملک صفدر نامی شہری کے اسی ہزار روپے مالیت کے چوری شدہ موبائلز ایک ملزم کی گرفتاری کے ساتھ برآمد کیے

جبکہ آئی ٹی برانچنائب انچارج محمد عمیر اور ٹیم نے  شفیق اصغر نامی پرائیویٹ انشورنس کمپنی کے اہلکار کا چوری شدہ قیمتی موبائل فون برآمد ہونے پر اسے ڈی پی او آفس بلوایا ہر دو شہریوں کو ان کے برآمد ہونے والے موبائل فون حوالے کر دئیے گئے جس پر شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
پٹرولنگ پولیسپٹرولنگ پولیس ضلعی پولیس کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن سے ساتھ ٹیم ورک جاری رکھے ہوئے ہے، اہلکار ذات پات، مذہب، لسانیت اور فرقہ ورائیت سے بالا تر ہو کر فرائض سر انجام دیں،

تبادلہ اور چھٹیوں کے لیے کسی سفارش پر غور نہیں کیا جائے گا اہلکار تحریری درخواستوں کے ساتھ خود پیش ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رانا نوید ممتاز نے ضلع بھر کے انچارج ہائے پٹرولنگ پوسٹس ٹھل حمزہ کے سب انسپکٹر مطلوب حسیں، نواں کوٹ کے سب انسپکٹر عارف ندیم ، پل سمکہ کیسب انسپکٹر ریاست علی ، پل ڈگہ کے سب انسپکٹر مدثر حسین، منٹھار ٹاؤن کے سب انسپکٹر سیف الاسلام ، محمد پور لمہ کے سب انسپکٹر  غلام علی، کالے والی کے سب انسپکٹر محمد بوٹا ، لنڈا پھاٹک کے سب انسپکٹر ارشاد احمد ، مقبول موڑ کے سب انسپکٹر شاداب اصغر ، چیک 173 پی کے سب انسپکٹر شوکت علی ، بہودی پور کے سب انسپکٹر مسعود احمد ، جی ایم شہید کے سب انسپکٹر اعجاز حسین ، قادر والی کے سب انسپکٹر ضیاء الرحمن ، ٹالی موڑ کے سب انسپکٹر امتیاز علی، دینو شاہ کے سب انسپکٹر اعظم علی ، گڑی اختیار کے سب انسپکٹر شمس الدین، چک 88 اے کے سب انسپکٹر نجم الحق ، فضل آباد کے سب انسپکٹر طالب حسین ، چوک میتلا کے سب انسپکٹر محمد اقبال  اور  پٹرولنگ پوسٹ موضع بھارہ کے انچارج سب انسپکٹر انوارالحق، ایڈمنز اور محران سے ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس کے ساتھ بہترین تعلقات کے ساتھ ٹیم ورک کو بہتر بنایا جائے، وہیکلز کی حفاظت کی جائے، اہلکار ذات پات، مذہب، لسانیت اور فرقہ ورائیت سے بالا تر ہو کر فرائض سر انجام دیں، کسی بھی وقوعہ کی درست رپورٹ پیش کی جائے،

آپس میں عزت اور احترام برقرار رکھیں، وسائل اور صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے باہمی تعاون کے ساتھ ڈیوٹیز سرانجام دیں، دوران ڈیوٹی اپنی ذات کو بالا تاک رکھا جائے، اپنی ڈیوٹیز پر آپ کو فخر ہونا چاہیے اور دوران ڈیوٹی اپنے اعصاب کو قابو میں رکھیں اور کوڈ آف کنڈکٹ کو مد نظر رکھیں،

انہوں نے کہا کہ تبادلہ اور چھٹی کے لیے کسی قسم کی سفارش کا سہارا نہ لیا جائے، اچھی کارکردگی پر انعامات اور غلط کام پر بلا امتیاز ایکشن لیا جائے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button