fbpx

رحیم یار خان میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

District Government rahim yar khan

ضلع رحیم یار خان میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا، مرکزی تقریب شیخ خلیفہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت تھے۔تقریب میں عوامی نمائندوں، سول سوسائٹی، تاجر برادری، ڈاکٹرز ، وکلاء، طلباء و طالبات اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز پچم کشائی سے ہوا ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ شیخ خلیفہ پبلک سکول کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وئے پولیس عاطر شہزاد، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، انچارج ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت رندھاوا، سی ای او ایجوکیشن ملک مختار حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید، ڈی او سپورٹس اشفاق احمد، ڈاکٹر عبدالماجد خان، راشدہ کامل، ریاض نوری، چوہدری اسد غفار، چوہدری شوکت حیات، حاجی اکبر علی شاہین ، شمیل مرزا، پروفیسر ڈاکٹر اجمل بھٹی سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ23مارچ قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے ، پاکستان خداوند کریم کا عظیم عطیہ ہے، وطن عزیز کو تمام تر نعمتوں سے نوازا گیا ہے قوم پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مستقبل تابناک ہے پاکستان کو ترقی سے کوئی قوت نہیں روک سکتی۔

District Government rahim yar khanآج کے دن ہمیں پختہ عہد کرنا ہو گا کہ ہمارا ہر قدم وطن عزیز کی خوشحالی اور استحکام کے لئے ہو گا۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ آج کا دن اہل پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے آج تجدید عہد کا دن ہے اور بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میں ضلعی پولیس کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ اس ضلع کے عوام کی جان ومال اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وطن سے محب کا اظہار اسی صورت میں مکمل ہو گا کہ ہم اپنی تمام صلاحیتیں ارض وطن کے لئے وقف کر دیں۔
یوم پاکستان کی تقریب میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، گورنمنٹ خواجہ فریدپوسٹ گریجویٹ کالج، دانش سکولز، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول عید گاہ، گورنمنٹ لو انکم گرلز ہائی سکول، سٹی سکول کے طلباء و طالبات نے یوم پاکستان کے حوالہ سے خوبصورت ملی نغمے، ٹیبلوز اور تقریریں پیش کی جبکہ درشن رام جمناسٹک اکیڈمی کے بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی جانب سے درشن رام جمناسٹک اکیڈمی کے بچوں کے لئے20,20ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل، ڈی پی او عمر سلامت اور سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وئے پولیس نے افسران اور شرکاء میںیادگاری شیلڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

District Government rahim yar khan

 پرچم کشائی کے بعد پنجاب پولیس، ریسکیو1122، موٹر وئے پولیس ، سول ڈیفنس اور سکاؤٹس کے چاک و چوبند دستوں سے مہمانان خصوصی کو سلامی پیش کی۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے یوم پاکستان پر چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو، ڈسٹرکٹ جیل، دارالامان اور شیخ زید ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت رندھاوا سمیت دیگر ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اس میں اقلیتوں اور اکثریت تمام کے بنیادی حقوق برابر ہیں ہمارا دوسروں کے مذہب اور فرقہ ورستی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے ایک دوسرے کی عزت کریں اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے دوسروں کی خوشی و غم میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے اور زندگی میں مثبت رویہ اپنائیں یہاں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو میں مقیم بچے ریاست کی ذمہ داری ہیں اور ان کی خوشی اور سہولیات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے جس سے کسی صورت غافل نہیں ہوں گے یہ بچے ہمیں اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔
انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی جبکہ دارلامان اور ڈسٹرکٹ جیل میں بھی تحائف تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں ۔انہوں نے جیل اور دارالامان انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ یہاں پر مقیم مرد و خواتین اور بچوں کی بہتر کونسلنگ کریں جبکہ اگر کسی کوبھی قانونی معاونت کی ضرورت ہے تو فوری آگاہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close