fbpx

پاکستان کو بحرانوں سے نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری ہی نکال سکتے ہیں,سردار حبیب الرحمن گوپانگ

خان پور : کارکنان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں‘ کارکنان کو ساتھ لیکر چلیں گے‘ ضلع بھر میں پیپلز پارٹی مزید فعال و مضبوط بنائیں گے‘ پاکستان کو بحرانوں سے نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری ہی نکال سکتے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار نومنتخب ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن گوپانگ اور جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب گل نے خان پور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے تحصیل صدر خان پور میاں محمد اسلم‘ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک حقیقت ہے جسے جمہوری روایات کے تسلسل اور عوامی مفادعامہ کے حوالہ سے عوام خوب جانتی ہے۔ پاکستان میں سنہری دور جلد آئے گا جس کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا۔ پارٹی کارکنان قائدین کے پیغام کو عام کریںپیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی دکھ اور تکالیف کے ازالہ کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ماضی ہمارا گواہ اور مستقبل میں اپنی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے تعمیر وترقی کا نیا سفر شروع کریں گے۔ نومنتخب عہدےداروں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیں جس عزت سے نوازا ہے انشاءاللہ وہ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے پارٹی کو مزید مضبوط و فعال بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھا چھوڑیں گے اور ضلع بھر کے کارکنان کو ان کے حقوق دلانے کی خاطر کوششیں جاری رکھیں گے۔ تقریب میں نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ عالم کوریجہ‘ صدر علماءونگ جنوبی پنجاب میاں عبدالرحمن صدیق‘ جام فیاض احمد‘ شکیل خان گھنیاں‘ میاں رب نواز قریشی‘ میاں شاہ نواز قریشی‘ میاں مجیب احمد‘ انور خان کورائی‘ خان احمد لبانہ‘ اقلیتی ونگ کے چھوٹو رام سمیت دیگر نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close