انسداد پولیو مہم سے قبل تمام تر خروری تیاریوں کو ہر لحاظ سے مکمل کیا جائے,ڈی سی

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ 2اگست2021سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم سے قبل تمام تر خروری تیاریوں کو ہر لحاظ سے مکمل کیا جائے اور گذشتہ راﺅنڈز کی رپورٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے رواں مہم کی کامیابی کے لئے جامع حکمت عملی وضع کریں۔

یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور تعاون کرنے والے اداروں کو دیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنرز عظمان چوہدری، محمد یوسف چھینہ، سرمد علی بھاگت، کلیم یوسف، سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجو دتھے۔
ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے بنائے جانے والے مائیکروپلان کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ سٹاف کو ذمہ داریوں کا بخوبی ادارک ہونا چاہیے تاکہ مہم کے سو فیصد اہداف کا حصول یقینی ہو سکے
جبکہ کورونا کے پیش نظر پولیو ٹیموں کو مکمل تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین کے قطرے پلائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرانزٹ پوائنٹس او ربس اڈوں سے کوئی بس یا ویگن پولیو ٹیموں کی کلیئرنس کے بغیر روانہ نہیں ہونی چاہیے۔
سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 5روز جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں تقریباً10لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button