فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے دو روزہ 21واں سونا انیوٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کا’افتتاح

ماچھی گوٹھ : فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے دو روزہ 21واں سونا انیوٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کا ‘افتتاح ریزیڈنٹ منیجر ایف ایف سی برگیڈئیر (ر)طلعت محمود جنجوعہ نے کیا اس موقع پر طارق سجادسنیئر نائب صدر سونا گالف کلب ، ،محمود اقبال وڑائچ نائب صدرسونا گالف کلب ،محمد عباس شاکر جنرل سیکرٹریسونا گالف کلب ،لفیٹینٹ کرنل (ر)احتشام گل ڈپٹی منیجر ایڈمن بھی موجود تھے
صادق آبادمیں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے دو روزہ 21واں سونا انیوٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیاہے ریذیڈنٹ منیجر برگیڈئر (R)طلعت محمود جنجوعہ نے گالف کورس گراونڈ میں ربن کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گالف ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 100سے زائد ماہر گالفر حصہ لے رہے ہیں،
گالف گراونڈ 36ہولز پر مشتمل ہے۔ گالفر نے شاندار کھیل پیش کیا کوئی لانگ شاٹ تو کوئی بال کو ہول میں پہنچا کر خوب داد سمیٹ رہاہے
اس موقع پر برگیڈئیر ریٹائرڈ طلعت محمود جنجوعہ کا کہناتھاکہ فوجی فرٹیلائزر صحت تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی کام کرہی ہے گالف کورس گراونڈ میں ہر سال دو روزہ گالف ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا جاتاہے یہ کھیل روابطہ کا بھی بہترین ذرئعیہ ہے سب کو ایک ساتھ ملنے کا موقع ملتاہے

اس کھیل سے نہ صرف جسمانی قوت بلکہ زہنی پختگی میں بھی اضافہ ہوتاہے ہر طرف ہریالی ہے پرفضا ماحول میں اس کھیل سے خوب لطف اندوز ہونے کا موقع ملتاہے آنے والے شائقین بھی اس کھیل کو خوب پسند کررہے ہیں شائقین کاکہناہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ ہونے چاہیے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button