محکمہ فوڈ سندھ کے عملہ ودیگر عناصر کی غنڈہ گردی کو بند کیا جائے
رحیم یار خان :پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں کی جانیوالی کوششوں کو ضلعی فلور ملز ایسوسی ایشن رحیم یار خان بھرپور سراہتی ہے اور تائید کرتی ہے کہ وہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے جائز مسائل کےحل کے لیے تگ دائو میں لگی ہوئی ہے
ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز چیمبر کمپلیکس میں ضلعی فلور ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سابق چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری عبدالرئوف مختار، اور ایگزیکٹو ممبر فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری وقاص اکرم وڑائچ،سابق سینئر وائس چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب وسابق صدر چیمبر آف کامرس ایںڈ انڈسٹری چوہدری شفیق علیم نے خطاب کرتے ہوئےکیا انہوں نے کہا کہ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کی قیادت کے ہر فیصلے کی بھر پور تائید کی جائے گی جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں ۔

انہوں نےمزید کہا فلور ملز انڈسٹریز مالکان کو پیش آنیوالی مشکلات جس میں گرائینڈگ چارجز کو فوری بڑھایا جائے اور گنم کا کوٹہ کم از کم20 بوری فی باڈی کیا جائے اور ملک میں گندم ، آٹا ، چوکر، میدہ کی فری ٹریڈ کو ملک بھر میں ممکن بنایا جائے اور سندھ بارڈر پر جیک آباد چیک پوسٹ پر محکمہ فوڈ سندھ کے عملہ ودیگر عناصر کی غنڈہ گردی کو بند کیا جائے
جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جو ٹرک ڈرائیورز سے جبری بھتہ وصول کرتے ہیں اس کو سندھ حکومت فوری طور پر حل کرے وگرنہ دیگر صورت فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب بروز منگل کو ملک بھر میں ہڑتال کرے گی جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی اجلاس میں سینئر ممبرز فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری اسد، چوہدری ذولفقار گجر،چوہدری شوکت حیات ،چوہدری شاہد کبریا، چوہدری علی جاوید، جاوید اسلام ، چوہدری مجتبی ملہی ، چوہدری عطاء، چوہدری سلمان حنیف، چوہدری فہیم شفیق،سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلعی صدر فلورملز ایسوسی ایشن محمود خان درانی لاہور ، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم شہزاد کراچی ، جبکہ وائس چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری عثمان محمود ملک سے باہر دوبئی میں ہونے کے باعث شرکت نہ کر سکے ۔