عالم دین مولانا صوفی در محمد اویسی مسجد میں انتقال کر گئے

رحیم یارخان: جمعیت علماء پاکستان جماعت اہل سنت کے رہنما بزرگ عالم دین مولانا صوفی در محمد اویسی گذشتہ روز مسجد میں آذان دینے کی غرض سے داخل ہوئے جہاں دل کا دورہ پڑنے سے مسجد میں ہی خالق حقیقی سے جاملے‘ مرحوم کی نماز جنازہ بدلی شریف کی مرکزی عیدگاہ میں جے یوپی کے رہنما علامہ رضا المصطفیٰ اویسی نے پڑھائی۔
نمازجنازہ میں مولانا فقیر ظریف اللہ اویسی‘ مولانا بخت یار سیال‘ مولانا مہر دین اویسی‘ جے یوپی کے ضلعی رہنما محمود حسن چوہان‘ انجمن اصلاح معاشرہ کے جنرل سیکرٹری ظہیرعباس چوہان‘ شاہ نواز پہوڑ‘ مولانا محسن رضا اویسی کے علاوہ جمعیت علماء پاکستان‘ مرکزی جماعت اہل سنت‘ بزم اویسیہ سمیت مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم ایک دینی مدرسہ کے مہتمم اور مسجد شریف کے متولی تھے۔ مرحوم درمحمداویسی کو پیربھورا سلطان کے قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی 10ستمبربروز جمعتہ المبارک کو بستی نبی بخش آرائیں میں ہوگی‘ اجتماعی دعا 10بجے ہوگی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button