رحیم یارخان میں سیڈفیکٹری کے مالک کو کیسے لوٹا گیا

رحیم یارخان:سیڈفیکٹری کے مالک سے کا سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پرلاکھوں روپی کی نقدی چھین لی‘ ڈاکوفرار‘ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا‘
تفصیل کے مطابق عباسیہ ٹاؤن کے رہائشی مقامی سیڈفیکٹری مالک اخترحسین نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنی کار نمبریBL-3155 پرلاہور جارہاتھا کہ جب وہ تاج گڑھ روڈ پرواقع اتحادفلور مل کے نزدیک پہنچا تو پیچھے سے آنیوالی کار جس کی نمبرپلیٹ کوچھپایاگیاتھا میں سوار دونامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے زبردستی روک لیا اسی دوران کار میں سوار مسلح ڈاکوؤں نے پسٹل تان کر اس کی جیب میں موجود 20ہزار روپے کی نقدی اورکارکے ڈیش بورڈ میں موجود5لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اورموقع سے فرارہوگئے‘

پولیس نے متاثرہ سیڈفیکٹری مالک کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button