رحیم یارخان :رشتہ کے تنازعہ پر 15 سالہ لڑکی کو مٹھائی میں زہر دیے دیا
رحیم یار خان : رشتہ کے تنازعہ پر حقیقی ماموں نے 15 سالہ بھانجی کو جان سے ماردینے کی خاطر مٹھائی میں زہر دیے دیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا
پولیس نے والد کی مدعیت مقدمہ درج کرلیا۔ بااثر وڈیروں کے دباؤ سے ملزم کو گرفتار کرنے تفتیشی افسر گریزاں، ملزم نے تین سال قبل کاروکاری ہر ہمشیرہ کو قتل کیا تھا۔
تھانہ سبزانی تحصیل روجھان ضلع راجن پور کے رہائشی نظام دین نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکا سالا ملزم قاسم عرف جلال جو کہ اسکی 15 سالہ بیٹی کلثوم مائی کا رشتہ اپنے بھتیجے خلیل احمد جھلن کے ساتھ کرنے کا خواہشمند تھا۔
انکار کرنے پر ملزم رنجش دل میں رکھ لی،جس پر 2 ستمبر کو شام 4 بجے کے قریب ملزم قاسم عرف جلال نے جان سے ماردینے کی خاطر مٹھائی میں کالا پتھر ملا کر اسکی بیٹی کلثوم مائی کو کھیلادی حالت غیر ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا ورثاء نے طبی امداد کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا۔
کلثوم مائی کی حالتِ بگڑجانے پر ڈاکٹروں نے اسے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں طبی امداد کے باوجود کلثوم مائی کی حالتِ تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔ نظام دین نے مزید بتایا کہ پولیس نے اسکی مدعیت ملزم قاسم عرف جلال کے خلاف مقدمہ نمبری 50/21 بجرم 324/337j ت پ درج کرلیا۔
اس نے کہا کہ تفتیشی افسر مقدمہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کاظم حسین بااثر وڈیروں کے دباؤ کے باعث ملزم قاسم عرف جلال کو گرفتار نہیں کر رہی۔
واضح رہے کہ ملزم قاسم عرف جلال نے تین سال قبل اپنی ہمشیرہ موراں مائی کو دن دیہاڑے آپنے چار ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کو مقامی وڈیروں نے پولیس سے ساز باز کرکے چھڑوا لیا تھا۔
اس نے کہا کہ اگر ملزم قاسم عرف جلال کو بروقت سزا دی ہوتی تو آسکی بیٹی کو زہر نا دیا جاتا کیونکہ ملزم قاسم عرف جلال عادی مجرم ہے۔
کلثوم مائی کے والد نظام دین نے آپنے بھائیوں کے ہمراہ احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار۔ آئی جی پنجاب انعام غنی۔ ڈی پی او راجن پور اور ڈی ایس پی شہنشاہ چانڈیہ سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اُنہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔