مندر حملہ کیس:مقامی MPAکے پولٹیکل پریشر میں پولیس نے مقدمہ کمزور بنایا
جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیرمولاناخلیل الرحمن درخواستی سیکرٹری جنرل مولانانعمان حسن لدھیانوی نے گزشتہ روزبھونگ میں ہونے والے واقعات پرافسوس کااظہارکیاہے اورکہا ہے کہ بھونگ میں مسجدمیں نہایت ہی افسوسناک حرکت کی گئی ہے جس سے مسجدکاتقدس پامال ہوا اور جس کا جواب بھی اشتعال میں نہایت ہی گھٹیا غیراسلامی غیرشرعی غیراخلاقی طریقے سے دیا گیا اوراقلیتوں کے مذہبی مقامات کی توہین کی گئی جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں
مقامی MPAکے پولٹیکل پریشر میں پولیس نے مقدمہ کمزور بنایا،عالمی شہرت یافتہ بھونگ مسجدکی CCTVکیمرہ کی ریکاڈنگ کہاں ہے چاہیے تو یہ تھا مقامی لوگ ایس ایچ اوتھانہ بھونگ اور سیاسی پشت پناہی کرنے والوں سے جواب طلبی کرتے مگر کسی ایک کا گھٹیا عمل اب پوری اقلیتی برادری کیلئے خطرہ بن گیا ہے،
مقامی نااہل سیاسی نمائندوں اور پولیس پر افسوس ہوتا ہے حالات کو مزید خراب کرنے کے زمہ دار ہیں،سی پیک موٹروے کاتین3 گھنٹہ بندہونا انتظامیہ کی ناہلی ہے مقامی تھانہ انچارج کو فوراًنوکری سے برخاست کر دینا چاہیے اورشرپسندوں کی سیاسی پشت پناہی کرنے والو کیخلاف بھی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے،
مندر میں تھوڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے اور جنہوں نے انہیں ایسا عمل کرنے پر اکسایا انہیں بھی نشان عبرت بنانا چاہیے،
اقلیتی نمائیندوں کو چاہیے کہ وہ شرپسند عناصرکیخلاف خود کارروائی کی درخواست دیں جمعیت علمااسلام کایہ مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے جواس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے اوراسکی روشنی میں واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی ہو۔