رحیم یارخان میں شہید ریسکیورز ساجد چانڈیہ کی قبر پر ریسکیوسلامی دی گئی

رحیم یارخان: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن کے زیرنگرانی ریسکیورزنے یوم شہدا کے موقع پر بھرپورسرگرمیاں سرانجام دیں۔رحیم یارخان کے پہلے شہید ریسکیورز ساجد چانڈیہ کی قبر پر ریسکیوسلامی دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی گئی۔اس موقع پر ساجدچانڈیہ شہید کے لواحقین اور بچے بھی موجود تھے،
شہید کے بچوں کو سکول بیگ اوردیگر تحائف دیئے گئے۔قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
ڈاکٹرعادل الرحمٰن نے اس موقع پر کہا کہ ریسکیورزملت پاکستان کا عظیم سرمایہ ہیں نسل انسانی کی بقاءکے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کرنا عظیم جذبہ کی نشانی ہے۔

ساجد چانڈیہ ریسکیو1122رحیم یارخان میں ڈرائیورکے عہدہ پر خدمات پیش کررہا تھا کہ 2010میں روڈ ٹریفک حادثہ کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے پیچھے سے آکر ٹکرماری جس سے ریسکیورموقع پر شہیدہوگیااور باقی ریسکیورز کے لیے ایک عظیم مثال چھوڑ گیا۔

ریسکیورزہرسال شہدا کے قومی دن پر اس کی یاد میں بھرپورسرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں تاکہ ساجدچانڈیہ کہ اس کارنامہ کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے اور ان کے لواحقین و بچوں کی حوصلہ افزائی کو جاری رکھا جائے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button