رحیم یارخان:روزگارکیلئے گھرسے جانے والا25سالہ نوجوان لاپتہ
رحیم یارخان:روزگارکیلئے گھرسے جانے والا25سالہ نوجوان لاپتہ‘ اغواء کیئے جانے کاشبہ‘ پولیس نے ورثاء کی رپورٹ پر تلاش شروع کردی‘
موضع نور احمد آباد کے رہائشی عبدالواحد نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کا25سالہ بھائی محمداظہرگزشتہ روز کام کے سلسلہ میں ریلوے اسٹیشن آیاتھااس دوران رابطہ کرنے پر موبائل فون بندپایاگیا‘ تشویش لاحق ہونے پراپنی مددآپ کے تحت تلاس میں ناکام رہنے پر شبہ ہے کہ اس کے بھائی کواغواء کرلیاگیاہے۔ پولیس نے شکایت پر لاپتہ ہوجانے والے نوجوان کی تلاش شروع کردی۔