جاوید وڑائچ نے اپنی رہائش گاہ پر عوامی مسائل سنے

جاوید وڑائچ نے اپنی رہائش گاہ پر عوامی مسائل سنے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ سابق ادوار میں کرپشن کا دور دورہ تھا اور ماضی کی حکومتوں نے غلط پالیسیاں اختیار کر کے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کیا گزشتہ10 برس کے دوران ریکار ڈ قرضے لئے گئے اور ان قرضوں کو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے استعمال نہیں کیا گیا بلکہ مہنگے قرضے لے کر ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کئے گئے اور سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔اپنی رہائشگاہ پرعوامی مسائل سننے کے موقع پرشرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو درست سمت میں لے کر جا رہی ہے اور ہماری جدوجہد پاکستان کو سدھارنے اور عوام کو خوشحال کرنے کی ہے اور ہمارا ہر قدم وطن عزیز کی بہتری کیلئے اٹھ رہا ہے‘انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اور نہ کبھی آئندہ کریں گے‘ ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے‘ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے اور شفافیت کا اعتراف ہر سطح پر کیا جارہا ہے‘قبل ازیں انہوں نے عوامی مسائل سنے اوران کے حل کے لیے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »