نا اہل حکمرانوں نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے,عامر شہباز
رحیم یار خان: پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 179 میاں عامر شہباز کے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے ملکی معشیت،کاروبار کی تباہی، بے روز گاری اور مہنگائی کرکے ملک کی غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بائی پاس روڈ پر الحرم فرنیچرز شوروم کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کے ملک بھر کے تاجر مہنگائی کے باعث کاوربار نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں اگر یہی حال رہا تو تاجر برادری بھی سڑکوں پر آجائے گی۔
انہوں نے کہا کے اس وقت جو صورتحال پیدا ہوچکی ہے غریب آدمی زندہ رہنے کیے بھیک بھی نہیں مانگ سکتا کیوں کے ملک بھرمیں بھیک مانگنے والے کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔
انہوں نے مذید کہا کے آج تک پاکستان میں کسی حکمران کو بد دعائیں یا گالیاں نہیں پڑیں جتنی عمران خان کو پڑھ رہی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کے نااہل حکمران فوری طور پر حکومت چھوڑیں اور شفاف الیکشن کرائیں تاکہ سہی مانوں میں ملک میں عوامی نمائندے جو غریب عوام کا دکھ درد سمجھیں حکومت میں آسکیں۔
افتتاحی تقریب میں انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر چوہدی انوار احمد نجمی،قاضی شفیق الرحمان،شکیل اعجاز،نذر وقاص چوہدی،عمر مجید،سجاد علی،ماسٹر حفیظ الرحمان،محمد جاوید اور دیگر کثیر تعداد میں شریک تھے۔
اس موقع پر شوروم مالک آکاش الرحمان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کاروبار اور ملکی ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔