ڈائریکٹر جنرل پنجاب ریسکیو 1122 ڈاکٹررضوان نصیر کا دورہ جنوبی پنجاب
رحیم یارخان : ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 وبانی ڈاکٹررضوان نصیر(ستارہ امتیاز) نے ضلعی ہیڈ کوارٹر بہاول پورکے سنٹرل اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبد الستار بابر،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین اور ریسکیو 1122 بہاول پورکے دیگر افسران واہلکاران موجود تھے۔
ریسکیورز کے چاق و چوبند دستے نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ڈاکٹررضوان نصیر کوسلامی پیش کی۔
دریں اثناء ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بہاول پور باقر حسین نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کو ایمرجنسی وہیکلز اور موٹر بائیک ایمبولینسز کی انسپکشن کروائی
جس پر ڈائریکٹر جنرل نے گاڑیوں کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے کنٹرول رول کا دورہ کیا اور ایمرجنسی ڈسپیچ مینجمنٹ سسٹم سافٹ وئیر، کانفرنس کال اور کنٹرول روم میں اپنی مدد آپ کے تحت کی گئیرینوویشن کاجائزہ بھی لیا۔
کنٹرول روم میں ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ضلع بھرکے ہسپتالوں میں موجود سہولیات بشمول میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف اور بیڈز کی تعداد کے متعلق معلومات بھی آویزاں تھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بہتر طور پر نبرد آزما ہوا جا سکے۔
بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے ریسکیو اسٹیشنزکی دیگرعمارتوں کا بھی دورہ کیا۔