رحیم یار خان: پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ
رحیم یار خان: پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، دو دن کی پولیس کارکردگی میں 50ملزمان گرفتار، 516لیٹر شراب، 03چالو بھٹی، 60کپی شراب،1060گرام چرس اور 02 عدد پستول برآمدمقدمات درج،کاروائی شروع۔
ڈی پی او اسد سرفراز خان کی زیر قیادت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کی اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ 02د ن کی کارکردگی میں تھانہ سٹی بی ڈویژن نے اسلحہ ناجائز رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ02راؤند برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹر کیا۔
پولیس تھانہ ائیر پورٹ نے کاروائی کرتے ہوئے 30لیٹر شراب برآمد کی جبکہ پولیس تھانہ صدر رحیم یار خان نے01شراب فروش گرفتار کر کے 53لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کیا۔تھانہ رکن پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کروائی کرتے ہوئے 148لیٹرشراب02چالو بھٹی اور 01عدد پستول معہ 03راؤند برآمد کر کے 05ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کردی۔
پولیس تھانہ آباد پور نے کاروائی کرتے ہوئے01ملزم گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 25لیٹر شراب برآمد کی جبکہ اقبال آباد پولیس نے بھی 01منشیات فروش گرفتار کر کے 25لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے
پولیس سٹی صادق آباد نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 220گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ صدر صادق آباد نے گزشتہ دو دن میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے65لیٹر شراب برآمد کی جبکہ پولیس تھانہ کوٹسبزل نے 50لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کیے۔
سرکل خانپور کے تھانہ جات میں سے تھانہ سٹی خانپور نے640گرام چرس،تھانہ صدر خانپور پولیس نے60کپی شراب جبکہ تھانہ ظاہر پیر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کرتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتار کیے۔پولیس تھانہ تبسم شہید نے01منشیات فروش گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
رحیم یارخان :صادق شہید پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر خالد جاوید نے معائنہ کیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صادق شہید پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا
جس میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، لیڈیز پولیس کے دستوں نے شمولیت کی، ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹرخالد جاوید نے جنرل سلامی، مارچ پاسٹ اور بعد ازاں ایم ٹی میں موجود گاڑیوں کو معائینہ کیا اور مختلف ہدایات جاری کیں۔