قادیانی گروہ کا محاسبہ کرنا اسلام کے شیدائیوں کی اولین ذمہ داری ہے
رحیم یارخان:قادیانی گروہ کا محاسبہ کرنا اسلام کے شیدائیوں کی اولین ذمہ داری ہے‘ مغرب وطن عزیز میں اقلیت‘ مرزائیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کو سپورٹ کرکے پاکستان کی سلامتی‘ استحکام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے‘
شمع رسالتؐ کے پروانے اور قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمدنورانی کے شیدائی دین اسلام کے خلاف قادیانیوں کی کسی قسم کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ان خیالات کااظہار جمعیت علماء پاکستان سٹی کے صدر چوہدری محمداکرم نورانی نے گلشن عثمان میں اپنی رہائش گاہ پر جے یوپی کے ضلعی ناظم نشرواشاعت محمودحسن چوہان اور مرکزی میلاد کمیٹی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید جشتی کے ہمراہ ملک بھر میں جمعیت علماء پاکستان کی جانب سے عشرہ ختم نبوتؐ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر فلاحی تنظیم انجمن اصلاح معاشرہ کے جنرل سیکرٹری ظہیرعباس چوہان بھی موجود تھے۔ چوہدری اکرم نورانی نے کہا کہ علامہ نورانی نے منکرین ختم نبوتؐ مرزائیوں کو 1974ء میں اسمبلی میں کافر قرار دلوا کر ناموس رسالتؐ کے پاسبان ہونے کا ثبوت دیا بلکہ امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان کیا‘
امام شاہ احمدنورانی کا یہ کارنامہ تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کا محاسبہ کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ محمداکرم نورانی نے حکومت کو خبردار کیا کہ ناموس رسالتؐ قوانین میں کسی قسم کی ترمیم یا ردوبدل نہ کی جائے اورقادیانی آرڈیننس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی ناظم نشرواشاعت وفلاحی تنظیم انجمن اصلاح معاشرہ کے صدر محمودحسن چوہان نے رانا سلیم احمدایڈووکیٹ کے چیمبر میں ان کے بھائی کی وفات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم خوش اخلاق‘ امن پسند اور محب وطن انسان تھے۔
انہوں نے کہا کہ رانا سلیم احمدایڈووکیٹ کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔ اس موقع پرفلاحی تنظیم کے جنرل سیکرٹری ظہیرعباس چوہان‘ محمدنواز جوئیہ‘ حق نواز جوئیہ ودیگر بھی موجود تھے۔