فرمائش پوری نہ کرنے پر میٹر انسپکٹر کا انوکھا کارنامہ محنت کش کی چیخیں نکل گئیں

رحیم یارخان :امین آباد (جام صدیق یار سعیدی) فرمائش پوری نہ کرنے پر میٹر انسپکٹر غلام فرید سمیجہ نے کمپیوٹر آپریٹر سے سازباز کرکے محنت کش کو پانچ ہزار اضافی یونٹ ڈال دیے۔53025 روپے بل آنے پر شبیر احمد کی چیخیں نکل گئیں۔

نواحی علاقہ بستی دڑہ مورہ کے رہائشی واپڈا سب ڈویژن اللّٰہ آباد کے میپکو صارف شبیر احمد نے بتایا کہ وہ سفید پوش محنت کش دیہاتی آدمی ہے،

مال مویشی کے ساتھ ساتھ گزر بسر کے لیے دیسی مرغ پال رکھے ہیں جنہیں بیچ کر بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔

ایک ماہ قبل میٹر انسپکٹر غلام فرید سمیجہ نے مجھ سے بطور نذرانہ میرا انتہائی قیمتی "دیسی مرغ” طلب کیا تھا جس کا میں نے انکار کردیا تھا۔

اس رنجش کی بنیاد پر غلام فرید سمیجہ نے کمپیوٹر آپریٹر سمیع اللہ زاہد سے سازباز کرکے مجھے پانچ ہزار اضافی یونٹ پوسٹ کر کے 53025 روپے کا اضافی بل بھجوا دیا۔

اتنا زیادہ بل آنے سے میرے ہوش اڑ گئے ہیں۔ بل اور میٹر ریڈنگ میں اس وقت بھی پانچ ہزار یونٹس کا فرق موجود ہے۔ ایس ڈی او میپکو اللّٰہ آباد ملک محبوب احمد بھی غلام فرید سمیجہ سے خصوصی تعلق کی بنا پہ ناجائز بل ختم کرنے کی بجائے قسطوں کی صورت میں ادا کروانے پر بضد ہے۔

ایکسیئن لیاقت پور کے دفتر دوبار چکر لگائے لیکن دفتر میں نہ ہونے کی وجہ سے شنوائی نہیں ہوئی۔ شبیر احمد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ملتان انجینئر اکرام الحق اور ایس ای میپکو رحیم یار خان فرحان شبیر ملک سے غلام فرید سمیجہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ناجائز یونٹس ریوائز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button