رحیم یارخان:پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے،ہاشم جواں بخت
رحیم یار خان :حکومت پانچ سال پورے کرے گی اپوزیشن حکومت گرانے کے خواب دیکھ رہی ہے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔مخدوم ہاشم جواں بخت
صوبائی وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے رکن پور میں5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد نے صوبائی وزیر خزانہ کو ضلع میں جاری کھیلوں کے منصوبوں پر بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے ہدایت کی کہ رکن پور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے اس علاقہ میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گا اور نوجوان نسل صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب ہو گی ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سپورٹس کمپلیکس کےکامنکو جلد مکمل اور گرائونڈ یں گراس لگائی جائے ۔ماہ اپریل سے سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کا آغاز کیا جائے گا ۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جنوبی پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام ہمارے ادوار میں ہو رہے ہیں پچھلے بیس سالوں میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ساوتھ پنجاب کا ملازمین کا33فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے
جس سے ساوتھ پنجاب سے پڑھے ہوئے لوگوں کو گورنمنٹ میں ملازمت کرنے کے مواقع میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت گرانے کے خواب دیکھ رہی ہے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا دنیا بھر میں تشخص بحال ہوا ہے
انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے اس موقع پر سابق چیئرمین جام عبدالمالک ارائیں،دادادرمحمد،سردار زاہد خان دشتی،سردار رئیس سعید اختر چاچڑ،رئیس شاہد سلیم چاچڑکے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ اور پی ٹی آئی کے ورکر موجود تھے