نوجوان وکلاء کے چیمبر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں,جنرل سیکرٹری مرزاامین خان

رحیم یارخان :ڈسٹرکٹ با رایسوسی ایشن کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صدرڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیر خان گوپانگ منعقدہو ا
جس میں جنرل سیکرٹری مرزاامین خان،سینئرنائب صدرمیاں فہد منیر،نائب صدرسید غلام مصطفی امجد بخاری،جوائنٹ سیکرٹری افتخارحسین سومرو،لائبریری سیکرٹری میاں عبدالوحید،آڈیٹر کامران آصف،ایگزیکٹیوممبران میں ملک تاج محمد،چوہدری طارق محمود،منظورحسین دھاریوال،جام محمد ابراہیم،ملک اعجاز رسول سری،چوہدری جاوید اقبال نے شرکت کی،
اجلاس میں صدرڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیر خان گوپانگ اورجنرل سیکرٹر ی مرزاامین خان نے کہا کہ مسجد محمد ﷺتعمیرکے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے بہت جلد شاندارافتتاح کے بعدنمازیوں کے لئے کھول دی جائے گی،

نوجوان وکلاء کے چیمبر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اسی سال نئے چیمبر تعمیر کرائے جائیں گے،اس موقع پر ملکی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اورحالیہ مہنگائی کی لہر پر مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،

پیٹرول،بجلی،گیس سمیت اشیاء خوردونوش میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس سے عام آدمی کی قوت خرید سے دورہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے،اس موقع پر ممبرپنجاب بار کونسل رائے محمد نوازکھرل کے بہیمانہ قتل کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ ملزمان کو جلد اجلد گرفتار کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے آخرمیں مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button