پسند کی شادی پر پنچائت،جوڑے کو قتل کرنے کا حکم تحفظ کی اپیل

رحیم یارخان (غفار رشید )دور جدید میں سیاہ کاری کی جاہلانہ رسم کا خاتمہ ممکن نا ہو سکا،خود ساختہ سردار نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو سیاہ کارہ قرار دے دیا،
(س )نے اسد سے پسند کی شادی کی سردار کی ایما پر ورثاء قتل کرنا چاہتے ہیں ،
پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا چیف جسٹس آف پاکستان ،ڈی پی او رحیم یار خان و وزیر اعلی پنجاب و وزیر اعظم سے نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف کاروائ کا مطالبہ۔
 سردار گڑھ کی رہائشی (س) نے اپنی آزاد مرضی سے اسد الطاف نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی ہے تاہم خود ساختہ سردار میر ساجد حمید دشتی نے پنچائیت بلا کر (س) و اسکے شوہر اسد الطاف کو سیاہ کارا قرار دے دیا۔
اب خود ساختہ سردار میر ساجد حمید کی مبینہ ملی بھگت سے (س)کے ورثاء مختیار احمد ،آفتاب احمد، بھٹو اور اسکے ماموں پریمی جوڑے کو قتل کرنے کے در پہ ہیں ،
(س)کا مزید کہنا تھا کہ خود ساختہ سردار ساجد نے میرے ورثاء پر دباو ڈالا ہوا ہے وہ مجھے میرے شوہر اسد سے چھین کر اسے دیں اور وہ مجھے شہر بدل کرنے کی خاطر کسی کے ہاتھ بیچ دے،
(س)کا مزید کہنا تھا دور جدید میں بھی قانون کو جوتوں کی نوک پر رکھ کر ٹھوکر مارنے والے سیاہ کاری کی قبیح رسم کو زندہ رکھے ہوِے ہیں جبکہ قانون کے رکھوالے انکے خلاف قانونی کاروائی سے کتراتے نظر آتے ہیں
انھوں نے کہا کہ ہم ڈی پی او رحیم یار خان علی ضیاء کو بھی نقص امن کی درخواست گزاری تاہم اس پر ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کوئ قانونی کاروائ عمل میں نہیں لائ گئ
انکا مزید کہنا تھا کہ میں ڈی پی او رحیم یار خان علی ضیاء ،آر پی او بہاولپور شیر اکبر،آئ جی پنجاب راو سردار علی ،چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتی ہوں خود ساختہ سردار میر ساجد حمید اور اسکے حواریوں کے خلاف نوٹس لے کر قانونی کاروائ عمل میں لاتے ہوئے مجھے اور میرے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button