ڈپٹی کمشنر اور،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ڈسٹرکٹ بار آمد

رحیم یارخان :ڈپٹی کمشنر اور،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ڈسٹرکٹ بار آمد،نومنتخب کابینہ کو مبارکباد،مل جل کر مسائل کرنے کا عزم۔
ڈپٹی کمشنر وسیم اظہراورڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران صدر چوہدری بشارت علی ہندل،جنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد بوہڑ،سینئر نائب صدر حاجی زاہد حسن ورند،نائب صدر قدیر شہباز مزاری،جوائنٹ سیکرٹری راجہ فرخ غازی،لائبریری سیکرٹری محمودسومرو،آڈیٹر نعمانہ فرید کانجو ممبران مجلس عاملہ رضوان خان خٹک،شازیہ نور،طارق محمود،جام عبدالجبارابڑوودیگر کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ممبران پنجاب بارکونسل سردار عبدالباسط خان،چوہدری اخترچہور،سابق صدور حبیب احمد پارس،ملک دوست محمد اعوان،سردار ظفر خان ترین نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رحیم یارخا ن ڈپٹی کمشنر وسیم اظہرنے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،پولیس،جوڈیشری اوربار کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے انشاء اللہ ملک جل کر مسائل کا خاتمہ کریں گے،

ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کالے کوٹ کو عزت دی ہے کیونکہ انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا بڑا کردار ہے انشاء اللہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے،

ممبران پنجاب بارکونسل سردار عبدالباسط خان اورچوہدری اخترچہورنے ڈپٹی کمشنر وسیم اظہراورڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کو خوش آمدید کہا اورکہا کہ انشاء اللہ ہمار ی نومنتخب کابینہ ضلعی انتظامیہ کے مثالی تعاون کرے گی،

صدر ڈسرکٹ بارچوہدری بشارت علی ہندل،جنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد بوہڑنے بھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ سے یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ وکلاء کے مسائل اوران کے جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں انشاء اللہ ہم اپنا پورا سال ضلعی انتظامیہ اورجوڈیشری کے ساتھ مثالی سال گزاریں گے اورمل جل کر مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button