جمعیت علماء اسلام کے کار کنان لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کریں,مفتی نعمان حسن لدھیانوی

رحیم یار خان: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ وجمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی نے کہا پی ڈی ایم کا کراچی مہنگائی کے خلاف کامیاب لانگ مارچ نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی اور حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،

جمعیت علماء اسلام کے کار کنان لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کریں، موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور ان کی پالیسیاں ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں اور موجودہ حکومت کا سارا فلسفہ جھوٹ پر مبنی ہے،نااہل حکومت ملک پر مسلط کی گئی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو سوائے کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کسی چیز کا پتہ نہیں ہے،

حکو مت کے خلاف احتجاج تحریک کے اگلے مرحلے کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے 25 نومبر کو خان پور سٹی پارک میں جلسہ ہوگا جس میں مولانا فضل الرحمن اہم اعلان کریں گے،مولانا فضل الرحمن نے حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سلیکٹڈ، نااہل اور جھوٹے حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لیے تحریک جاری رکھے ہو ئے ہے،کراچی کے بعد دوسرے شہروں میں عوام کی بھر پور شرکت کرے گی،عوام اقتدار پر مسلط حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولے نے اپنی نااہل پالیسوں کی وجہ سے ملک میں آٹا چینی و دیگر اشیاء خوردونوش میں بے پناہ اضافہ کرکے غربت کی انتہا کر دی ہے جس سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور زراعت کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پنڈورا بکس والوں کے خلاف کارروائی نظر نہیں آتی،نیب صرف اپوزیشن کے لیے بنایا گیا اپوزیشن کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں اسے آٹا چینی چور نظر نہیں آتے کسی کو بھی احتساب کے کٹہرے میں لا کر کھڑا نہیں کیا، دھاندلی کی پیدوار حکمرانوں کے فیصلے تسلیم نہیں کرتے عمران خان کے وعدے جھوٹ ثابت ہوئے،

ایک کروڑ نوکریاں 50 لاکھ گھر اور معیشت کو مضبوط کرنے،ڈالر کی قدر گھٹانے،صنعتوں کا جال بچھانے کے وعدے پورے کرنے کی بجائے لوگوں نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button