رحیم یارخان: کمسن (ن) سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست میں

رحیم یارخان : پولیس کی فوری کارروائی چھ سالہ کمسن بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔
تھانہ رکن پور کی نواحی آبادی کی رہائشی چھ سالہ مسماۃ (ن) گھر سے رات آٹھ بجے دوکان پر ماچس لینے کے لیے گئی کافی دیر واپس نہ آئی تو اس کی والدہ و دیگر افراد نے اس کی تلاش شروع کی قریبی فصل کماد سے بچی کے واویلہ کی آواز پر جب دیکھا تو کریم بخش نامی ملزم بچی سے زیادتی کرتا پایاگیا جو کہ لوگوں کو آتا دیکھ کر فرار ہو جس کی اطلاع رکن پور پولیس کو دی گئی

جس پر ایس ایچ او رکن پور یسین گجر اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس کے خلاف مسماۃ (ن) کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کی میرٹ پر یکسوئی جاری رکھے ہوئے ہیں، ایس ایچ او رکن پور یسین گجر جا کہنا ہے کہ ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت رحیم یارخان پولیس انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خواتین اور بچوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر گامزن ہے۔
ڈی ایس پی طارق جاوید سرگودھا تبدیل ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء سے الوداعی ملاقات، محکمہ پولیس کی جانب سے یاد گاری شلیڈ دے ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا بھی ہمراہ تھے۔

 سابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس رحیم یارخان طارق جاوید کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے ضلع سرگودھا تبدیل کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز انہوں نے ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء سے الوساعی ملاقات کی اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی پی او محمد علی ضیاء نے اس موقع پر ان کی ضلع رحیم یارخان میں کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کی نئی جائے تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں محکمہ پولیس کی جانب سے روائتی یاد گاری شیلڈ دی اور کہا کہ اللہ آپ کا حامی و ناصر رہے،

ڈی ایس پی طارق جاوید نے ڈی پی او محمد علی ضیاء کی سپر ویژن پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ خدمات سر انجام دیتے ہوئے وہ بہت اچھا محسوس کر رہے تھے ان کی گائیڈ لائن ان کے لیے مشعل راہ رہی اور مستقبل میں بھی ان  کے لیے سود مند رہے گی۔
سب انسپکٹر صدام دگڑوچہ کی کامیاب کارروائی منشیات فروش گرفتار 1070 گرام چرس اور گن برآمد لی، مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق دوران گشت مخبر کی اطلاع پر تھانہ ائیر پورٹ میں تعینات سب انسپکٹر صدام حسین نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ منشیات فروش مظہر کھمبڑا کو حراست میں لے کر تلاشی لی

جس سے 1070 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر 9/C کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا دوران تفتیش مقدمہ مذکورہ گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسے باضابطہ گرفتاری ہمراہ لے جا کر اس کے ہاتھوں گھر سے آٹو میٹنگ بارہ بور گن اور تین عدد کاتوس برآمد کر لیے جس کا کوئی قانونی جواز پیش نہ کر سکا جس پر پولیس نے اسلحہ ناجائز کا الگ مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
 تھانہ ظاہر پیر پولیس کی کامیاب کارروائی منشیات فروش گرفتار25لیٹر شراب برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ظاہر پیر میں تعینات اے ایس آئی محمد آصف دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گشت پر مامور تھے

اس دوران مخبر نے اطلاع دی کہ اقبال ترک نامی شخص تھل ارائیں پل کے قریب جیری کین میں شراب لیے موجود ہے جس پر پولیس نے سرسری پلاننگ کے بعد موقع پر پہنچ کر نشاندہی کے مطابق ملزم کوقابو کر کے جیری کین چیک کیا تو اس میں شراب موجود تھی جو کہ پچیس لیٹر ہوئی جس پر پولیس نے ملزم کو باضابطہ طور پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button