ٹیل کے سینکڑوں کاشتکار پانی چوری پر محکمہ انہار کے خلاف احتجاج

خان پور : خان پور کے نواحی علاقہ ہیڈ 115 ون ایل پر ٹیل کے سینکڑوں کاشتکار پانی چوری پر محکمہ انہار کے خلاف سراپا احتجاج ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاجی کاشتکاروں اسلم پٹھان ، حاجی اصغر ، مبارک علی ، اختر علی و دیگر نے کہا کہ نہر ون ایل پر محکمہ انہار کے عملہ نے لاکھوں روپے کے عوض موگوں کے سائز بڑے کرکے دئیے ہوئے ہیں
جس کے باعث ٹیل تک پورا پانی نہیں پہنچ رہا اور پانی نہ ملنے سے ہماری فصلیں تباہ ہوگی ہیں،ہمارے مال مویشی مر رہے ہیں،اگر اعلیٰ حکام نے اس پر ایکشن نہ لیا تو ہم کسان خود کشیوں پر مجبور ہوجائیں گے،

احتجاجی کاشتکاروں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،سیکرٹری انہار پنجاب سیف انجم ،چیف انجنیئر محکمہ انہار بہاول پور خالد بشیر سے فوری مطالبہ کیا ہے

کہ نہروں پر پانی چوری کو روکنے کےلئے خفیہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور پانی چوری رکوانے کے ساتھ ساتھ ذمہ دار عملہ و افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button