پرنس بہاول خان عباسی کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت ملی,اسد عمر

رحیم یارخان (بہاول پور )وفاقی وزیر برائے پلاننگ، ریفارمز اینڈ سپیشل انیشی ایٹوز اسد عمرنے کہا ہے کہ پرنس بہاول خان عباسی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اس خطہ اور پاکستان تحریک انصاف کے لئے خوش آئندخبر ہے اور میں بطورسیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آج یہاں پرنس بہاول خان عباسی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پران کاخیر مقدم کرنے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پرنس بہاول خان عباسی کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف اس خطے میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب تحصیل احمد پور شرقیہ بہاول پور میں پرنس بہاول خان عباسی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کے موقع پر کیا۔

وفاقی وزیر برائے پلاننگ، ریفارمز اینڈ سپیشل انیشی ایٹوز اسد عمرنے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تحت ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا بہت جلد اعلان کرے گی۔

ایم این اے فاروق اعظم ملک اور ایم پی اے و سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرنس بہاول خان عباسی کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت ملی ہے اور ہم ان کی قیادت میں پارٹی کو مزید متحد کریں گے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

اس موقع پر ایم این اے فاروق اعظم ملک،ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب،ایم این اے و چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر، ایم پی اے صاحبزادہ گزین عباسی،ایم پی اے و سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری، سابق ایم این اے سردار ملک عامر یار وارن، سابق ایم پی اے سردار ملک جہانزیب وارن، پی ٹی آئی رہنما سمیرا ملک، ملک احمد عثمان چنڑ، اصغر جوئیہ،جاوید خاں دولت زئی، طاہر محمود جانباز، قیوم اعظم خان، عنایت کریم، سردار عمیر عبد اللہ ڈاہر، مخدوم زادہ سید عثمان حسن گیلانی، مخدوم زادہ سید مومن گیلانی، میاں نوید ریاض ایڈووکیٹ،ملک محبوب آرائیں ایڈووکیٹ،میاں رشید جاوید ایڈووکیٹ، ملک عثمان فاروق ایڈووکیٹ، دیوان عبد الرشید ایڈووکیٹ، عدیل اسلم، راؤ اقبال مسعود ایڈووکیٹ، ڈاکٹر فیاض محمود اعوان، مہر مشتاق احمد خان ایڈووکیٹ، یحییٰ خان کلاچی ایڈووکیٹ، مخدوم سید سبطین حیدر بخاری اور مخدوم زادہ حسنین عسکری سمیت عمائدین علاقہ موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button