رحیم یارخان میں 3 خواتین اغوا ،پولیس کچھ نا کر سکی

رحیم یارخان:ضلع بھر میں خواتین کے اغوا کا سلسلہ بدستور جاری۔ مزید3 خواتین کواغواء کرلیاگیا‘ ایک سے نامعلوم مقام پر ملزمان کی زیادتی‘پولیس نے مغوی خواتین اورملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پہلا واقعہ چک 104 پی کی رہائشی سمیرا مائی کے گھر پر ہوا جہاں 2 خواتین سمیت 6 ملزمان نے آسیہ بی بی۔ سفینہ بی بی۔ جاوید شفیع۔ شفیع عنایت۔ بشارت علی اور بشیر احمد نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر سے 15 سالہ بیٹی نائلہ بی بی کو زبردستی اغوا کرلیا اور کار میں ڈال کر فرار ہوگئے

دوسرا واقعہ منظور آباد کے رہائشی محمد سلیم کے گھر پر ہؤا جہاں نامعلوم ملزمان نے اسکی جواں سالہ بیوی نازیہ بی بی کو موبائل فون پر کال کرکے جھانسہ دیا کہ رقم حکومت کی جانب سے آئی جسے لینے کیلئے وہ گھر سے روانہ ہوئی

سڑک پر پہچنے پر نامعلوم نے اسے زبردستی اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کیا جس کی اطلاع اسکی بیوی نازیہ بی بی نے موبائل فون پر کال کرکے فراہم کہ اسے زبردستی ملزمان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

اسی طرح چوک بہادرپورکے رہائشی حبیب اللہ گوپانگ نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ گدھ پورکارہائشی قریبی رشتہ دارملزم رسول بخش کااس کے گھرآناجاناتھا

جس نے اس دوران کی بیٹی حمیداں بی بی پربری نظررکھناشروع کردی‘ منع کرنے کی رنجش پرگزشتہ شب ملزم رسول بخش اپنے ساتھیوں بلال‘ فاروق احمد‘ رحیم وغیرہ کی مددسے اسکی بیٹی حمیداں کواغواء کرکے فرارہوگیا۔ پولیس نے ورثاء کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button