fbpx

ایدھی ویلفیئرسنٹرکی جانب سے معذوربچوں میں ویل چیئرزتقسیم کی گئیں

abdul sattar edhi rahim yar khan news

رحیم یارخان:عبدالستارایدھی فائونڈیشن ‘ ایدھی ویلفیئرسنٹررحیم یارخان کی جانب سے معذوربچوں میں ویل چیئرزاورتحائف تقسیم کرنے کے لیے تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں ایدھی ویلفیئرکی جانب سے معذوربچوں میں 25ویل چیئرزاورتحائف تقسیم کیے گئے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایدھی ویلفیئرکے زونل انچارج ڈاکٹرسعیداخترملک ‘ عبدالخالق شاکرنے کہاکہ ایدھی ویلفیئردکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے اورمعذورافرادکے لیے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں تاکہ معذورافرادکومعاشرے کاایک کارآمدفردبنایاجائے دکھی اورمعذورافرادکی خدمت کرنایقیناً انسانیت کی ایک بہت بڑی خدمت ہے یہ فریضہ ایدھی ویلفیئرٹرسٹ احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے پہلے مرحلہ میں کمسن بچوں میں ویل چیئرزاورتحائف تقسیم کیے گئے آئندہ بڑے افرادمیں تقسیم کیے جائیں گے اس موقع پرمحمدعارف‘ مجیب احمد‘ زبیراحمد‘ محمدرمضان‘ ہدایت اللہ‘ عبدالغفور‘ طارق ودیگرموجودتھے۔

abdul sattar edhi rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »