سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کی بھاگ دوڑ ناکام

رحیم یارخان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کی بھاگ دوڑ ناکام‘کرپٹ سپریٹنڈنٹ نے اپنی سیٹ بچانے کی خاطر سیاسی شخصیات سے مدد مانگ لی۔

کرپٹ سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب جو کہ عرصہ پندرہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہے مبینہ اطلاعات کے مطابق سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کے خلاف کمشنر آفس بہاولپور میں متعدد انکوائریاں چل رہی ہیں جوکہ کرپٹ سپریٹنڈنٹ کے بااثر ہونے کی وجہ سے رد کی ٹوکری کی نظر ہیں موصوف پر چھوٹے ملازمین کی پرموشن روکنے اور بھاری رشوت کا مطالبہ کرنے کا بھی الزام ہے واضع رہے کہ موصوف نے سابق ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے بھی تبدیل کئے تھے

جس کی انکوائری بھی کمشنر آفس میں موجود ہے لیکن پیسے کی چمک یا بااثر ہونے کی وجہ سے اہم انکوائری بھی ٹھپ ہے۔ میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد موصوف نے بھاگ دوڑ شروع کردی اور اپنی سیٹ بچانے کی خاطر سیاسی شخصیات کی مدد بھی مانگ لی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق موصوف لوکل گورنمنٹ کی انجینئرنگ برانچ میں کام کرتا تھا جوکہ چند عرصہ بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے دفتر میں عارضی طور پر بطور سپریٹنڈنٹ لگایا گیا تھا

لیکن موصوف غیر قانونی طور پر سپریٹنڈنٹ کی سیٹ پر قابض ہوگیا اور عرصہ پندرہ سال سے ایک سیٹ پر تعینات ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اعلیٰ افیسر نے بتایا کہ عبدالوہاب غیر قانونی طور پر عرصہ دراز سے سپریٹنڈنٹ کی سیٹ پر تعینات ہے اور سینکڑوں اہم فائلیں عبدالوہاب نے دبا رکھی ہیں اور لاکھوں روپے رشوت لیکر فائلیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے پاس پیش کرتا ہے رشوت دینے والے کا کام کردیا جاتا ہے اور رشوت نہ دینے والے کو ذلیل وخوار کرکے فائلیں غائب کردی جاتی ہیں۔

شہریوں کی جانب سے کمشنر بہاولپور‘ایڈیشنل کمشنر بہاولپور‘چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ‘وزیراعلیٰ پنجاب‘وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری کرپٹ سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کو ضلع بدر کرنے اور متعلقہ محکمے لوکل گورنمنٹ میں بھیجنے کے ساتھ ساتھ سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے متعلقہ افیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سے مؤقف کیلئے متعدد رابطہ کیاگیا تو انہوں نے فون نہ اُٹھایا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »