وقت آ گیا ہے کہ ملک میں مفادات کی بجائے نظریاتی سیاست کو فروغ ملے

رحیم یارخان : جے یو آئی ف پنجاب نے ملک کی تیزی کے ساتھ بدلتی سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے 22 مئی بروزاتوارلاہور میں صوبائی مجلس عمومی کا طلب کر لیا ،
اجلاس میں ملک بھر میں رابطہ عوام مہم اور تقدس حرمین نبوی ﷺ کانفرنسوں کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیئے جائیں گے ،
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف پنجاب کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالرئوف ربانی نے کہا ہے کہ لالچ اور مفاد پرستی کیلئے وفاداریاں تبدیل کرنے کی سیاست کیخلاف سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے آنے والے دور کی نظریاتی سیاست کے عکاس ہیں اور نظریاتی سیاست کی وکٹ پر ملک کی کوئی دوسری جماعت جے یو آئی ف جیسا جارحانہ کھیل پیش نہیں کر سکتی ، یاد رہے کہ علامہ عبدالرئوف ربانی جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مجلس عمومی کے دیگر ارکان کے ہمراہ گذشتہ روز لاہور پہنچے تھے ،

اُںہوں نے کہا کہ کل 21 مئی بروز ہفتہ پشاور میں ہونے والا جے یو آئی کا بڑا عوامی جلسہ تمام سیاسی مخالفین کی آنکھیں کھول دے گا ،

حالیہ بلدیاتی الیکشن کے دوران وادی پشاور کی اکثر تحصلیوں میں جے یو آئی ف نے فتح کے جھنڈے گاڑے تھے ، آنے والے عام انتخابات میں یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا ،

اُنہوں نے کہا کہ 19 مئی جمعرات کی شب مزار قائد کے سامنے نیو پریڈی اسٹریٹ پر ‘‘ تقدس حرمین نبوی ﷺ کانفرنس’’ میں عوام کی بھر پور شرکت جے یو آئی ف کی انقلابی سیاست کے نئے سفر کا آغاز ہے،

علامہ عبدالروف ربانی نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم کبھی ایک موقف پر تادیر کھڑے نہیں رہتے، اس حوالے سے اپنے کراچی کے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے بالکل درست فرمایا ہے کہ ‘‘ آئے روز بیانیہ تبدیل کیا جارہا ہے ،

کسی ایک بات پر ٹھہر تو جاؤ ، عدالت کا احترام کرتا ہوں لیکن خداںخواستہ حالات اس نہج پر پہنچ گئے کہ یہ مخلوق خدا عدالت کے سامنے کھڑی ہوگئی تو پھر آپ کیا کیا کریں گے ؟ ‘‘

علامہ عبدالرئوف ربانی نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ملک میں مفادات کی بجائے نظریاتی سیاست کو فروغ ملے وفاداریاں تبدیل کرنے کے حوالے سے عدالتوں اور الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے بھی اس بات کا اشارہ ہیں کہ ملک میں لالچ اور لوٹ مار کے نام پر سیاست کا دور ختم ہونے جا رہا ہے اور نظریاتی سیاست کا دور واپس آ رہا ہے ،

اس لیئے آنے والے عام انتخابات 1970 کی طرح نظریاتی بنیادوں پر لڑے جائیں گے اور جے یو آئی ف اس بار خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ میں بھی انشااللہ بڑے بڑے سرپرائزز دے گی ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button