ٹین ایج بچوں سے بد فعلی کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا تین رکنی گروہ بھی گرفتار

رحیم یارخان :ٹین ایج بچوں سے بد فعلی کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا تین رکنی گروہ بھی گرفتار۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر نے ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یارخان شہزاد ارشد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ صدر پولیس ایس ایچ او شہزاد ارشد اور ان ٹیم میں شامل سب انسپکٹر شہباز انور بخاری، اے ایس آئیز جاوید خان گوپانگ، ملک محمد اشرف، وسیم اقبال، صہیب محمود، محمد گلاب، سعید احمد اور ارسلان نے ان کی زیر نگرانی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

جس میں تھانہ صدر کے  علاقہ میں ایک بڑی واردات ہوئی تھی جس میں ملزمان 6 کروڑ مالیت کی گانٹھ کپاس چرا کر فرار ہو گئے تھے

جس میں ایس ایچ او شہزاد ارشد اور ان کی ٹیم نے بھر پور جدوجہد کے بعد چار ٹریلر 6 کروڑ مالیت کی کپاس سمیت پکڑ لیے اور اس میں چار ملزمان بھی گرفتار کئے گئے،

اسی طرح علاقہ میں ٹین ایج بچوں کو ورغلا کر اور اسلحہ سے دھمکا کر بد فعلی کے ساتھ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا تین رکنی گروہ جس میں ریکارڈ یافتہ سرغنہ اویس وڑائچ اور ارکین عدنان اور اعظم شامل ہیں کو ثبوتوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے

جن سے تین عدد پسٹل اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ان کی مزید تفتیش جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ ایک اور کارروائی میں عابد گل نامی منشیات فروش کو 400 کپی شراب سمیت گرفتار کیا گیا اور جواء کے خلاف کارروائی کے دوران سات ملزمان امتیاز، مٹھو، اکبر وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،

انہوں نے کہا کہ بلا شعبہ یہ کارروائی شابل ستائش ہے جس پر وہ ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہیں اور انعام و سرٹیفکیٹ کے لیے ڈی پی او اسد سرفراز خان کو سفارش کی جائے گی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button