تعلیمی سیشن مکمل کرائے بغیر امتحانات لینا ظلم وزیادتی کے مترادف ہے،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن

رحیم یار خان:پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی رہنماء اظہار چوہدری کی قیادت میں طلبہ نے دعا چوک پر حکومت کی جانب سے بنائی گئی تعلیمی پالیسیوں  کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے سیف مزاری، اظہار چوہدری، عدنان سومرو جام شرجیل نے کہا کہ وفاقی وزیر شفقت محمود کو ظالمانہ تعلیمی پالیسی بنانے پر مستعفی ہو جانا چاہیئے،

تعلیمی سیشن مکمل کرائے بغیر امتحانات لینا ظلم وزیادتی کے مترادف ہے، طلبہ کا تعلیمی مستقبل دائو پر لگایا جارہاہے جس کی مذمت کرتے ہیں، اگر وفاقی وزیر شفقت محمود مستعفی نہ ہوئے تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے، اس موقع پر احمد ضیاء، علی اکرم، محمد ریحان مزمل شاہد، امان جٹ، شاہزیب جٹ، حسن رضا، عمران اختر،  سیف الرحمن، عدنان جٹ، ارحم رشید، زاہد شاہ، عبیداللہ، حنظلہ ظفر، عدیل جٹ، محمد ولید، عمران شبیر، علی حیدر، عمر جاوید، چوہدری علی زیبی بھٹہ،  عمیر ڈاہر ودیگر بھی موجود تھے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button