رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ‘2افراد موقع پر جاں بحق

accident Rickshaw Bike sadiqabad rahim yar khan news

صادق آباد :تیز رفتار پھٹہ رکشہ اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم ‘2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 1شدید زخمی ، ریسکیو نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک نمبر 11این پی کے قریب جمالدین والی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پھٹہ رکشہ اورموٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرا گئے ، جس کے نتیجہ میں 22سالہ رشید ولد رزاق اور20سالہ اعجاز ولد شبیر احمد سکنائے لطیف آباد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 16سالہ ریاض احمد ولد شبیر احمد سکنہ فتہ کٹہ شدید زخمی ہو گیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئے ،جنہوںنے زخمی ریاض احمد کو طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد منتقل کر دیا ، حالت تشویشناک ہونے پر انہیں شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان ریفر کر دیا گیا ہے ۔

  accident Rickshaw Bike sadiqabad rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »