fbpx

تیزاب گردی کے شکار خواجہ سرا کا عاشق ہی ملزم نکلا۔

شیلا نے ساتھی خواجہ سرا پر تیزاب پھیکنے کو کہا ،ملزم

تیزاب گردی کے شکار خواجہ سرا کا عاشق ہی ملزم نکلا۔ پکڑے جانے پر اعتراف جرم کر لیا، ملزم کپڑوں اور جسم پر واردات کے دوران گرنے والے تیزاب سے پکرا گیا۔ خواجہ سرا شیلا کے عشق نے خواجہ سرا چاہت کی سات سالہ دوستی فراموش کر دی تھی۔ ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف نے ڈی ایس پی سٹی عباس اختر اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد رمضان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  آٹھ مئی شام 7 بجکر 30 منٹ پر تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ رحمت کالونی میں خواجہ سرا چاہت پر تیزاب انڈیل کر اسے شدید زخمی کردیا گیا تھا جس کا تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کیا گیا اور پھر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمن کمبوہ کو گرفتارکر لیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتلایا کہ اس کی چاہت کے ساتھ سات سال سے دوستی تھی اسی دوران شیلا نامی خواجہ سرا سے ملاقات ہوئی جس نے اپنی اداؤں سے اسے اپنی طرف راغب کیا اور دوستی کی شرط رکھی کہ خواجہ سرا چاہت کو راستے سے ہٹا دیا جائے جس پر اس نے چاہت پر تیزاب ڈالا اس انکشاف پر اسے حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ شیلاخواجہ سرا بھی قانون کے شکنجے میں آ چکا ہے جس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد رمضان، اسسٹنٹ سب انسپکٹرجعفر حسین ہیڈ کانسٹیبل محمدآصف اورکانسٹیبل  محمد صفدر کو کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
ڈی پی او عمر سلامت نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور تھانہ جات کا ریکارڈ مین ٹین کرنے کا حکم دے دیا، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کی جان ومال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، کم عمر ڈارئیورز اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی زیر صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہویا جا میں ایس پی رانا محمد اشرف سمیت ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران اے ایس پیز سلیم شاہ، ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی، ڈی ایس پیز عباس اختر، دستگیر لنگاہ، ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اسداللہ مستوئی، محمد رمضان جانی، محمود الحسن خان، نذیر جاوید،  سیف اللہ خان کورائی، چوہدری اظہر اقبال، جام منطور احمد، ملک اسلم صابر، جام اعجاز احمد، امجد رشید، مسلم ضیاء، رانا محمد اشرف، رانا عارف، ذوالفقار علی، یعقوب عباسی، سعید احمد، رفیق دھریجہ، یسین گجر، شہنشاہ احمد خان، جام عبدالکریم جبکہ ریڈر ٹو ڈی پی او چوہدری محمد یوسف، انچارج سکیورٹی برانچ فقیر حیسن، پی اے طاہر لاشاری و دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈی پی او عمر سلامت نے ضلو بھر میں مجرمان اشتہاری خصوصاً اے کیٹگری کی گرفتاری اور تھانہ کے ریکارڈ کومین ٹین کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، انہوں نے کم عمر ڈرائیورز اور ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اس موقع پر سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سے ان کی کارکرگی کا جائزہ لیا گیا اور بہتری کے لیے تجاویز و ہدایات جاری کیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »