fbpx

جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کی سیٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبہ کی جانب پہلا قدم ہے۔

رحیم یارخان :بہاول پور:08/جولائی:قانون کی حکمرانی،مقدمہ کے بلاتاخیر اندراج،عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ اور پولیس ملازمین کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے۔

حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب میں میری تقرری میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کی سیٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبہ کی جانب پہلا قدم ہے۔

جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کے دفتر کے قیام سے یہاں کے عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے لاہور کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔مقدمہ کے بلاتاخیر اندراج کے لیے فرنٹ ڈیسک کو ایس ایچ اوز کے ماتحت نہیں کیا جائے گا،عوام اپنی درخواست آزادانہ طور پر فرنٹ ڈیسک پر دیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے قانون کے مطابق کاروائی کروائیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنزبہاول پورمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں میرا کیمپ آفس عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کھلا رہے گا جس میں عوام پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کے لئے بلا جھجک تشریف لا سکتے ہیں۔

صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کے دفتر کے قیام کا مقصد ان علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے مقامی سطح پر سہولت فراہم کرناہے تاکہ دور دراز کے شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے لمبا سفر طے کر کے لاہور نہ جانا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں اس کے باوجود عوام پولیس کو اچھے الفاط میں یاد نہیں کرتی جس کی بنیادی وجہ پولیس کا رویہ ہے جس میں تبدیلی کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

قبل ازیں آر پی او آفس بہاول پور آمد پر ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک اور تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز نے ان کا استقبال کیا،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی دی۔

اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور محمد صہیب اشرف،ڈی پی او رحیم یارخان منتظر مہدی اور ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے اپنے اپنے اضلاع میں کرائم کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کرائم کنٹرول کے حوالے سے بہترین حکمت عملی پر آر پی او اور ڈی پی اوز کی کارکردگی کو سراہا۔بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں یاد گار شہداء پر سلامی دی،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کے ہار چڑھائے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں اور یہ ہمارے اصل ہیروز ہیں جنہوں نے عوام لناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close