fbpx

بچوں میں غذائی قلت کے ازالہ کے لئے ضلعی سطح پر قائم کمیٹی فعال انداز میں کام کرے ،اے ڈی سی

رحیم یارخان :بہاول پور:13/جولائ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) احسان علی جمالی نے کہا ہے کہ بچوں میں غذائی قلت کے ازالہ کے لئے ضلعی سطح پر قائم کمیٹی فعال انداز میں کام کرے اور متعلقہ ادارے غذائی قلت کے شکار بچوں کو بروقت شناخت کر کے علاج معالجہ مہیا کریں تاکہ بچوں کی نشونما بہتر طریقہ سے ہو سکے۔

وہ آج یہاں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی سطح پر قائم غذائی قلت کے ازالہ کی کمیٹی کے اجلاس سے اظہار خیال کر رہے تھے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اورنگزیب، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایم ایس این سی ماجد ستار، مانیٹرنگ آفیسر بلال الیاس، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ عدنان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عذیر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ، محکمہ خوراک، زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) نے کہا کہ بچوں میں غذائی قلت کے ازالہ کے لئے کمیٹی تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر متحرک انداز میں کام کرے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بنیادی مراکز صحت میں موجود نیوٹریشن پروگرام کی سرگرمیاں مزید بہتر کی جائیں۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایم ایس این سی (MSNC)ماجد ستار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 25سرکاری سکولوں میں سولر سسٹم کے تحت واٹر یونٹس نصب کئے گئے ہیں جبکہ مزید 25واٹر یونٹس کمیونٹی کی سطح پر لگائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں فورٹیفائیڈ آٹا اور فورٹیفائیڈ آئل اور گھی کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں کچن گارڈننگ کے فروغ کے لئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے بچوں میں غذائی قلت کے ازالے کے لئے قائم کمیٹی اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

بہاول پور:13/جولائی( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) احسان علی جمالی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اورنگزیب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ، محکمہ زراعت، خوراک، ماحولیات، سپورٹس، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گھر، دفاتر اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے اور پانی کو ایک جگہ ٹھہرنے نہ دیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ دینگی مچھر اور لاروا کی سرویلنس کے لئے قائم کمیٹیاں فیلڈ میں مستعدی سے کام کریں۔

انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے 6جولائی سے 12جولائی تک محکموں کے افسران کی انفرادی اور اجتماعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لئے لوگوں کا شعور اجاگر کیا جائے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اورنگزیب نے ضلع بھر میں ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے حوالہ سے 1746ہاٹ سپاٹس ہیں اور 6جولائی سے 12جولائی 2020ء تک 1743ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ کی جا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انڈور سرویلنس کے لئے ضلع بھر میں 412ٹیمیں جبکہ آؤٹ ڈور سرگرمیوں کے لئے 108ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور ویکٹر سرویلنس کا کام جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) نے ڈینگی مچھر اور لاروا کے حوالہ سے افسران و سٹاف کی جانب سے انڈرائیڈ فونز ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا اور ہدایت کی کہ تحصیل سطح  پر ایمرجنسی ریسپانس کمیٹیاں برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close