ایڈیشنل سیشن جج مہر محمد سیال کی سیشن جج کے عہدے پر ترقی
خانپور :ایڈیشنل سیشن جج مہر محمد سیال کی سیشن جج کے عہدے پر ترقی اور فیصل آباد تبادلے پر ان کے اعزاز میں خان پور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بار روم میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ خان پور میں تعیناتی کے دوران سینئر وکلاء سے استفادہ حاصل کیا اور نوجوان وکلاء سے پیار و محبت کا ایسا رشتہ قائم کیا جو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔
سینئرز اور جونیئرز وکلاء مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے اور عدلیہ کا بوجھ کم کرنے کیلئے جس محنت سے کام کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔
صدر بار رانا محمد وقاص اعظم ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہر محمد حسین سیال بطور ایڈیشنل سیشن جج وکلاء اور سائلین سے ہمیشہ محبت اور شفقت سے پیش آئے وکلاء کی توقع سے بڑھ کر عزت کی۔
تبادلے اور ترقی ملازمت کس حصہ ہوتا ہے۔ مہر محمد حسین سیال کی شفقت اور محبت ہمیشہ یاد رہے گی خان پور بار ایسوسی ایشن ان کی مزید ترقی کیلئے دعاگو ہے۔
قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک حنیف مغل ایڈووکیٹ اور نعت رسول مقبول وسیم انور غوریایڈووکیٹ نے ادا کیے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری بار بلال صفدر رحمانی ایڈووکیٹ نے انجام دیئے ان کا کہنا تھا کہ سیشن جج مہر محمد سیال نے جس طرح سے اپنی تعیناتی میں وکلا سے محبت کی اس کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا
اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا خان، ایڈیشنل سیشن جج محمد نوید خالق، سول جج محمد طارق، سول جج ندیم احمد، سول جج محمد حارث صدیقی، سول جج یاسر حسین، سول جج عامر منظور، سول جج شمروز افتخار، سول جج محمد اکمل، سول جج عزت نگین اور خان پور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران افضل چوہدری، چوہدری عامر ،چوہدری افضل صادق، سردار اکمل خان، اے ڈی بلوچ، ھارون الرشید خان،راجہ ناصر،نزیر مسلم پیر زادہ، ندیم ڈوگر ،زاھد خان کورائی، جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب خانپور ایم اے نادر خان جام مجید نعیم مغل کاشف امین قریشی ابرار بابر ملک عمران سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اخر میں صدر وجنرل سیکرٹری نے آے ہوئے وکلا اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا