fbpx

ایڈیشنل سیشن جج نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

رحیم یار خان:ایڈیشنل سیشن جج اقتدار علی خان نے سول جج محمد نواز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کا دورہ کیا۔انہوں نے جیل ہسپتال، کچن اسیران اور مختلف بیرکوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات سمیت ہسپتال میں اسیران کو دی جانے والی طبی سہولیات کو سراہا۔انہوں نے نوعمر بارک میں نو عمر اسیران کو دی جانے والی کمپیوٹر کی تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی دینی اور سکول تعلیم کی فراہمی کے اقدام کی بھی تعریف کی۔انہوں نے خواتین کو دستکاری ٹیلرنگ، بنیادی تعلیم و تربیت کے کورسزکے علاوہ بیوٹیشن کورس کے آغاز کو بھی سراہا۔ایڈیشنل سیشن جج اقتدار علی خان نے معمولی جرم میں ملوث اسیران اللہ دتہ ولد اللہ وسایا، عاشق حسین ولد عبدالحمید، عبدالستار ولد چوہدری نور محمد، راشد علی ولد محمد صادق، محمد طارق ولد خادم حسین، دل مراد عرف کوری ولد وسندو، بخت علی ولد کوڑے خان، صفدر ولد فقیر بخش، محمد عمیر ولد محمد اجمل، غلام مرتضی ولد جمہ خان، محمد شعبان ولد محمد ابراہیم، نادر ولد رشید خان،بابر ولد مہرو، اختر ولد بابو دین اور محمد حنیف عرف بابا حقانی ولد محمد رمضان کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیع اللہ خان سمیت دیگر جیل سٹاف موجود تھا۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »