پولیس کے فیلڈ افسران ٹاؤٹ مافیا کو لگام ڈالیں،کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان

رحیم یارخان (واٹس ایپ ڈیسک)بہاولپور:- ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ رشوت بدعنوانی کے ناسور پر قابو پانا ہے پولیس کے فیلڈ افسران ٹاؤٹ مافیا کو لگام ڈالیں اور انسداد منشیات کے لیے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون بروئے کار لائیں تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے سرگرم رہیں ایف آئی آر کے فوری اندراج کو یقینی اور فرنٹ ڈیسک کو بامقصد بنائیں
یہ بات انہوں نے بہاولپور پولیس لائین میں دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کے بہاولپور پہنچنے پرپولیس لائین میں ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک نے استقبال کیا
پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس شہداء کی یادگار پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈی پی او بہاول پور محمد فیصل گلزار،ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار، ڈی پی او رحیمار خان اسد سرفراز اور ایس پی سٹاف محمد رضوان خان سمیت سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی،پی ایچ پی ،انٹر اکاونٹیبیلیٹی اور ایس پی یو کے افسران بھی موجود تھے
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس شہداء کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کر کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کئےانہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کے اہل خانہ کے مسائل کا حل ترجیح ہے

پولیس شہداء کی قربانیوں سے امن کے دیپ روشن ہیں کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران تھانہ میں سائلین کو احترام دیں خوش اخلاقی اپنائیں اس پر کوئی خرچ نہیں آتا انہوں نے کہا کہ تھانوں کے مسلسل دوروں کا مقصد کارکردگی میں بہتری لانا ہے
ماضی کے مقابلہ میں پولیس کو ملنے والی سہولیات میں اضافہ کارکردگی میں بہتری کی متقاضی ہیں انہوں۔نے کہا کہ پولیس حراست میں تشدد کی ہرگز اجازت نہیں اگر پولیس حراست میں کوئی ہلاکت ہوئی تو ذمہ داروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس افسران اور ملازمین کی بہبود کے لیے بھی کام۔

کیا جا رہا ہے پولیس ملازمین کے علاج کے لیے مختار اے شیخ ہسپتال ملتان کے ساتھ معاہدہ کیاپولیس افسران و ملازمین کے بچوں کی کی اچھی تعلیم کے پنجاب کالج کے ساتھ معاہدہ کیا گیا اسی طرح آرمی پبلک سکول میں شہدا کے بچوں کے لیے تعلیم کے لیے بات کی ہے

اختیارات کا ناجائز استعمال قابل گرفت ہے پولیس والے بھی قانون سے بالاتر نہیں پولیس میں احتساب کا کڑا نظام موجود ہے

انہوں نے کہا کہ والدین شوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے حوالہ سے بچوں کی راہنمائی کریں انہوں نے کہا کہ پولیس لوگوں کی عزت وآبرو کی بھی محافظ ہے

بچوں کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات کا تدارک کریں مساجد میں جا کر لوگوں جرائم سے دور رہنے کی ترغیب دیں اور ایک انصاف پسند معاشرے کی تشکیلِ کے لیے کوشاں رہیں کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ مویشی چوری کی روک تھام یقینی بنائیں

کسی غریب کی ایک بکری اس لیے کسی خزانہ سے کم نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ پولیس کی ذمہ داریوں میں آرام یا سستی کی گنجائش نہیں پولیس کانسٹیبل ادارہ کی اہم اکائی ہے اور یہ محکمہ کی ایک طرح سے شناخت ہے اس لیے وقتاً فوقتاً پولیس کانسٹیبلز کی تربیت کرتے رہا کریں پولیس افسران و ملازمین ذخود احتسابی کے عمل کو اپنائیں اور مثبت سوچ کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیں تھانہ میں غریب کی بھی عزت نفس کا خیال رکھیں انصاف کی لیے کسی دباؤ کو قبول نہ کریں فرائض کی ادائیگی کو عبادت سمجھ کر انجام دیں
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نےپولیس دربار میں ملازمین کے اجتماعی و انفرادی مسائل سنے اورمسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کئے

پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے کہا کہ اپنے دفتر میں آنے والے سائلین کو خود سنتا ہوں لوگوں کے لیے آسانیاں بانٹنے والے کبھی پریشان نہیں ہوتے

شرفاء کے لیے تھانہ دارالامن اور بدمعاشوں کے لیے دارالاحساب ہے پولیس دربار کے اختتام پر بہاولپور ریجن کے تینوں اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے پولیس افسران و ملازمین میں تعریفی اسناد و انعامات تقسیم کئے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button