fbpx
خبریںرحیم یارخانوکلا

مرزاامین خان نے مخدوم علمبردارحسین ہاشمی کی وفات پر مخدوم سید حسن رضا سے تعزیت کی ۔

Advocate Mirza Ameen Rahim yar khan

رحیم یارخان:ضلعی صدرپیپلز لائیر زفورم مرزاامین خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں پی ایل ایف کے عہدیداران نے وائس چیئرمین ضلع کونسل مخدوم علمبردارحسین ہاشمی عرف پیر پنوں شاہ کی وفات پر ان کے بھتیجے مخدوم سید حسن رضا سے تعزیت کی ۔
وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایل ایف جام شکیل احمد بوبرہ ،تحصیل صدر آغاعامر کورائی ،تحصیل انفارمیشن سیکرٹری ظہور خان سولنگی ،ثاقب باری ،جام شہزاد،اشرف خان درانی ،تنویر مسن ،چوہدری عارف علی رندھاوا ،صفدرخان کورائی ،رئیس عبدالکریم چاچڑ ایڈوکیٹس شامل تھے ،اس موقع پرمرزا امین خان ،جام شکیل بوبرہ اورآغاعامر کورائی ایڈوکیٹ نے کہا کہ مخدوم علمبردارحسین ہاشمی عرف پیر پنوں شاہ کی سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے ضلع کی تعمیر وترقی کے لئے بے شمار اقدامات کئے ان کی وفات سے رحیم یارخان ایک مخلص اورایماندارانسان سے محروم ہو گیا ہے ،اس موقع پر مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اوران کی بخشش اوردرجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ۔

 

Advocate Mirza Ameen Rahim yar khan

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Live Updates COVID-19 CASES
Translate »
Close
Close