fbpx
تحریک انصاف

نوجوان زرعی یورنیورسٹی کے قیام سے گھرمیں ہی تعلیمی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے

ضلع رحیم یارخان میں زرعی یورنیورسٹی کاقیام اورجنوبی پنجاب میں زرعی ریسرچ سنٹرزبننے سے شعبہ زراعت میں بہتری اورملکی معیشت میں اضافہ ہوگا‘

زرعی یورنیورسٹی کے قیام کے لیے اسمبلی میں آوازاٹھاکرایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے عوام کے حقوق کی ترجمانی کاثبوت دیاہے‘ اس خطے کے نوجوان زرعی یورنیورسٹی کے قیام سے گھرمیں ہی تعلیمی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
ان خیالات کااظہار معروف سیاسی‘ سماجی‘ کاروباری شخصیات رانامحمدندیم‘ رئیس زین العابدین‘ حاجی سلیم بھلر‘ حاجی غلام کبریا‘ چوہدری افتخاروڑائچ‘ چوہدری محمدطاہر‘ چوہدری نعیم شفیق‘ چوہدری محمدعتیق‘ شمیل مرزا اورڈاکٹراعجازتنویرنے سروے کے دوران میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ضلع رحیم یارخان آبادی کے لحاظ سے پنجاب کاچھٹابڑاضلع ہے اورضلع بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام کی اکثریت شعبہ زراعت سے وابستہ ہے جو ملکی معیشت میں اضافے کے لیے کلیدی کرداراداکرتے ہیں‘

رحیم یارخان گنا‘ کپاس‘ گندم‘ آم سمیت دیگرزرعی اجناس کی پیداوارمیں اپنی پہچان رکھتاہے اس لیے ضلع میں زرعی یورنیورسٹی کے قیام اورجنوبی پنجاب میں ریسرچ سنٹرزبننے سے شعبہ زراعت میں بہتری آئے گی اورکسان خوشحال ہونے سے ملک خوشحال ہوگا‘ یہاں کے نوجوانوں کوفیصل آباد جانے کی بجائے گھرمیں ہی تعلیم حاصل کرنے کاموقع میسرآئے گااس لیے ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے بجٹ سیشن میں جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے زرعی یورنیورسٹی اورریسرچ سنٹرزکے قیام کامطالبہ کرکے وسیب کے باسیوں کے حقوق کی ترجمانی اورحقیقی نمائندگی کاثبوت دیاہے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اورحکومت پنجاب زرعی یورنیورسٹی اوریسرچ سنٹرزکاقیام فوری عمل میں لائے تاکہ اس خطے کی محرومی ختم ہواورجنوبی پنجاب کے عوام خوشحال اورملکی معیشت مزیدمضبوط کرنے میں اپناکرداراداکرسکیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close