ڈپٹی کمشنر کو بدنام زمانہ شکاری احمد شاہ ہمدانی کے ساتھ شکار سے روکنے کی کوشش کی تھی

رحیم یار خان :چولستان میں مبینہ ڈپٹی کمشنر شکار سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم احمد شاہ ہمدانی اپنے خلاف ہونے والی قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے اخبارات میں من گھرت اور جھوٹی خبریں شائع کروا تے بے بنیادالزام تراشی کروا رہا ہے۔

اطلاعات ملی تھیں کہ احمد شاہ ہمدانی اپنے ساتھیوں کے ہمرا ہ چولستان میں کھوہ والا کے مقام پر غیر قانونی شکار کھیلنے آ رہا ہے جس پر وائلڈ لائف کے افیسر کو اطلاع دی گئی تھی جس پر وائلڈ لائف کے عملہ کہ ہمراہ کمپ لگا کر ناکہ بندی کی گئی تھی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نامزد وائلڈ لائف ہنری گیم وارڈن عبدالرشید خان کورائی نے میڈیا ے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 15مارچ کی درمیانی شب وائلڈ لائف عملے نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد کو بدنام زمانہ شکاری احمد شاہ ہمدانی کے ساتھ چولستان میں غیر قانونی شکار کرنے پر روکنے کی کوشش کی تھی

Ahmad Shah Hamdani
Ahmad Shah Hamdani

جس پر ڈپٹی کمشنر کی گاڑی نے وائلڈ لائف عملے کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہو گے تھے اور بعد ازاں وائلڈ لائف کی طرف سے کاروائی کرتے ہوئے احمد شاہ ہمدانی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ اسلام گڑھ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر پولیس نے احمد شاہ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گے اور اب احمد شاہ ہمدانی قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے بے بنیاد اور جھوٹی من گھرت خبریں اخبارات میں شائع کروا رہا ہے تاکہ کاروائی میں رکاوٹ ڈال سکے۔

عبدالرشید خان کورائی نے مزید کہا کہ گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری کردی لیٹر نمبری  SOP(WL)12-18/2001-XIII  کے تحت وائلڈ لائف ہنری گیم وارڈن تعینات کیا گیا ہے جس کے تحت چند روز قبل اطلا ع ملی تھی کہ احمد شاہ ہمدانی اپنے ساتھیوں کرونا وائرس لاک ڈان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چولستان میں غیر قانونی شکار کرنے آ رہے ہیں

جس پر محکمہ وائلڈ لائف کے ڈسٹرکٹ آفیسر عاصم کامران کے نوٹس میں دیا جنہوں نے چولستان کھو ہ والا کے مقام پر ناکہ لگانے کا کہا جہاں پر وائلڈ لائف کے ہمراہ کمپ لگا رکھا تھا

اب گزشتہ روز احمد شاہ ہمدانی اخبارات میں بے بنیاد اور من گھرت خبریں شائع کروا کراپنے خلاف ہونے والی کاروائی سے بچنا چاہتا ہے۔

وائلڈ لائف ہنری گیم وارڈن نے کہا کہ میرے خلاف شائع ہونے والی خبروں کی ترتد کرتا ہوں، اگر حکومت پنجاب نے مجھے وائلڈ لائف ہنری گیم وارڈن کے طور پر نامزد کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا ہے تو میں ہی خود قانون کی خلاف ورزی کیسے کر سکتا ہوں۔ میری اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »