پی ڈی ایم کی قیادت عوامی سونامی کو روکے ہوئے ہے،احمد محمود

رحیم یار خان :پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا عوام کی نمائندگی کرنا خوش آئند ہے پی ڈی ایم کی قیادت عوامی سونامی کو روکے ہوئے ہے بصورت دیگر حکومت سے تنگ عوام از خود سڑکوں پر نکل ائے تو انہیں روکنا مشکل ہے بہاولپور جلسہ تاریخی تھا

سیاسی کارکنوں کے ساتھ وہ لوگ بھی گھروں سے باہر نکلے جو مہنگائی بیروزگاری اور یوٹیلیٹی بلز سے تنگ ہو چکے ہیں جمال دین والی پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے،

ایم این اے مخدوم مرتضیٰ محمود، ایم پی اے مخدوم عثمان محمود، ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن گوپانگ، منتخب صدر تحصیل بار صادق آباد خالد بن سعید، مقصود اشرف گیلانی، مختیار جام، مسعود صادق، عادل شہزاد باجوہ، حافظ فیض الرحمٰن، نعمان خان، رانا عمران احمد و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،

بجلی کا بریک ڈاؤن حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان سابقہ دو اڑھائی سالوں سے تبدیلی اور خوشحالی دیکھنے کی آس لگاتے عوام مایوسی کا شکار ہو کر دوبارہ اپوزیشن جماعتوں سے توقعات وابستہ کر چکے ہیں موجودہ سال حقیقی تبدیلی کا ہے جو پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں مل کر لائیں گی
رحیم یار خان مخدوم احمد محمود کا ایم این اے مخدوم مرتضیٰ محمود ایم پی اے مخدوم عثمان محمود، حبیب گوپانگ، خالد بن سعید، عادل شہزاد باجوہ، جام مختیار و دیگر کے ھمراہ جمال دین والی ایئرپورٹ پر گروپ فوٹو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »