fbpx

پولیس تھانہ احمدپورلمہ خاتون کی زمین پرقابض ملزمان کی سرپرست بن گئی

رحیم یارخان : پولیس تھانہ احمدپورلمہ خاتون کی زمین پرقابض ملزمان کی سرپرست بن گئی‘ ملزمان پولیس کی آشیربادسے خاتون اوراس کے ورثاء کوآئے روزتشددکانشانہ بنانے لگے‘

پولیس شکایات کے باوجودملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں‘ متاثرین کاانصاف کے حصول کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘ڈی پی اورحیم یارخان سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

چک نمبر32این پی کی رہائشی رخسانہ کوثرنے اصغرعلی‘ محمداسلم‘ ظفراقبال‘ وحیداقبال‘اشتیاق سرور‘ صغریٰ بی بی ودیگرکے ہمراہ پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بتایا

کہ اس نے اپنے حقیقی بھائی ظفراقبال کی ملکی اراضی بطورمستاجرکاشت کررکھی ہے جس پرملزمان شاہدمحمود‘ نثاراحمد‘ افتخاراحمد‘ کلثوم بی بی ودیگرقبضہ کی نیت سے ان پرحملہ آورہوئے اوراسے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایا

جس پراہل علاقہ کی مداخلت پرملزمان فرارہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پولیس تھانہ احمدپورلمہ کودی جنہوں نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی بجائے الٹاانہیں ناجائزہراساں کررکھاشروع کررکھاہے اورپولیس کی ملی بھگت سے ملزمان زمین ہتھیانے پرتلے ہوئے ہیں۔ متاثرین نے آرپی اوبہاولپوراورڈی پی اورحیم یارخان سے نوٹس لے کرانصاف اورتحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close