تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ڈکیتی کی واردات ٹریس لی تین ملزمان گرفتار،

رحیم یارخان: تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ڈکیتی کی واردات ٹریس لی تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد ، گن پوائنٹ پر لوٹے گئے 1 لاکھ 10 ہزار روپے برآمد کر کے مدعی کے سپرد کر دئیے، مدعی کی جانب سے اظہار تشکر۔
چند روز قبل مؤ  مبارک رہائشی محنت کش ذاھد جاوید جو کہ مستری کا کام کرتا تھا اور کسی کام کے سلسلہ میں چک 146 پی جا رہا تھا کہ 15 والی پل پر پیچھے سے آنے والے تین موٹر سائیکل سواروں نے اسے زبردستی روک لیا اور ان میں سے ایک نے پسٹل نکال لیا اور اسے جان سے مارنے کا خوف دلا کر اس کی جیب سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے نکال کر فرار ہو گئے

جس کا اس نے تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ درج کروا دیا جس کی تفتیش سب انسپکٹر صدام حسین دگڑوچہ کر رہے تھے

انہوں نے ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان اور ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ مزمل اسحاق کی زیر نگرانی بہترین حکمت عملی، پیشہ ورانہ مہارت اور شب و روز محنت کر کے ملزمان عامر، عبدالرحمن اور عرفان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور بہترین تفتیش کے نتیجہ میں لوٹے ہوئے 110000 کی نقدی اور ملزمان سے دوران واردات استعمال ہونے والا پسٹل تیس بور اور روند برآمد کر لیے گزشتہ روز مدعی ذاہد جاوید کو برآمد ہونے والی رقم تھانہ بلوا کر اس کے حوالے کر دی گئی جس پر محنت کش نے پولیس سے اظہار تشکر کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button