اکبر ایکسپریس حادثہ زخمی خاتون چل بسی تعداد24 ہوگئی

اکبربگٹی ایکسپریس کے حادثے کی ایک اور زخمی خاتون چل بسی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

اکبر ایکسپریس
اکبر ایکسپریس

شیخ زید اسپتال رحیم یار خان کے ایم ایس غلام ربانی کےمطابق یہ زخمی خاتون شیخ زید اسپتال میں زیرِ علاج تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ 90 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق لوپ لائن سے حادثے کا شکار ٹرین اور مال گاڑی کا ملبہ اٹھانے کا کام آج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ادھر صادق آباد ٹرین حادثے کے بعد سے کراچی میں بھی ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے، ریلوے ذرائع کے مطابق قراقرم اور شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچیں گی۔

ریلوے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور تیز گام 2 سے 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں گی جبکہ کراچی ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : دو ٹرینوں کے حادثہ کے بعد کی مکمل ویڈیو

گزشتہ روز اکبر بگٹی ایکسپریس ولہار اسٹیشن پر لوپ لائن میں کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں یہ اندوہناک سانحہ رونما ہوا تھا۔
[gs-fb-comments]

 
 
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close