اختر محمود چہور ایڈووکیٹ آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن کے صوبائی لیگل ایڈوائزر مقرر

 سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اختر محمود چہور ایڈووکیٹ آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن آل محکمہ جات پنجاب کے صوبائی لیگل ایڈوائزر مقرر۔آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن آل محکمہ جات کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اختر محمود چہور کو صوبائی لیگل ایڈوائزر مقرر ہونے پر شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی صدر ایپکفا پنجاب ارشد بٹ، صوبائی جنرل سیکرٹری عرفان عباسی، ضلعی چیئر مین رمضان خان گوپانگ، ضلعی چیئرمین ایکشن کمیٹی میراج خالد،ڈویژنل صدر مظہر عبداللہ، احسن عزیز، عارف محمود چنہ ودیگر صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی اور مقامی وعہدیداران و ممبران موجود تھے۔آل پاکستان کلاس فوری ایسوسی ایشن آل محکمہ جات کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے صوبائی لیگل ایڈوائزر اختر محمود چہور ایڈووکیٹ نے کہا کہ جس انداز سے ایپکفا کے عہدیداران وممبران نے میرا یادگاری استقبال کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے اور انشاء اللہ میں اپنی تمام تر صلاحیتیں ایپکفا پنجاب سے منسلک ملازمین کی فلاح وبہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں صرف کروں گا اور یہ ملازمین جو شب وروز محنت کرکے اداروں کی نیک نامی کے لئے اپنے پیشہ ورانہ امور سر انجام دیتے ہیں حکومتی سطح پر ان ملازمین کے حقوق کی جدوجہد کی جائے گی۔ایپکفا پنجاب کے صوبائی صدر ارشد بٹ اور جنرل سیکرٹری عرفان عباسی نے کہا کہ آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن آل محکمہ جات ایک غیر سیاسی ملازمین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی متحرک تنظیم ہے جس کا ایک ہی مقصد ہے کہ کلاس فور ملازمین کو موجودہ حالات اور مہنگائی کے تناسب سے مراعات فراہم کی جائیں تاکہ کلاس فور ملازمین کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت و دیگر مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ نامور سینئر قانون دان اختر محمود چہور کے صوبائی لیگل ایڈوائزر مقرر ہونے سے ایپکفا کی جانب سے ملامین کی فلاح وبہبود اور حقوق کے تحفظ کے لئے جاری کوششوں میں ایک نئی جان آئے ہے اور اب مزید بہتر انداز سے اس جدوجہد کو پر امن انداز سے آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میٹرک، ایف اے اور گریجویٹ کلاس فور ملازمین کو ان سروس پرموشن کے تحت اگلے سکیلز میں ترقی کے لئے محکمانہ اقدامات میں تیزی آنی چاہیے کیونکہ خالی اسامیوں پر پہلا حق کلاس فور ملازمین کا ہے جس کے لئے ایپکفا اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے ان سروس پرموشن کے تحت کامیاب ہونے والے ملازمین کو تاحال آرڈر جاری نہ ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ میرٹ پر آنے والے تمام ملازمین کے آرڈر ز جلد از جلد کئے جائیں۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close