fbpx
قومی

علیم خان کب صوبائی وزیر کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، آئندہ ہفتے عہدے کا حلف اٹھانے کا امکان ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نےپاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں دوبارہ وزارت بلدیات اور منصوبہ و ترقیات کا قلمدان سونپا جائے گا جس کے بعد عبدالعلیم خان صوبائی سالانہ میزانہ اسمبلی میں پیش ہونے سے قبل اپنے عہدے کا حلف اْٹھائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب نے 6 فروری کو تحقیقات کے لیے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے فوراً بعد ہی عبدالعلیم خان نے وزات کے استعفیٰ دے دیا۔ البتہ پروڈکشن آرڈرز پر وہ باقاعدگی سے پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 15 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ضمانت منظور کی تھی۔چیئرمین نیب نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس کے دوران حکومت سے اپیل کی تھی کہ نیب زدہ افراد کو کسی صورت حکومتی عہدے نہ دیئے جائیں تاہم حکومت اس کے باوجود پارٹی رہنماؤں کو مختلف عہدوں پر براجمان کی ہوئی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close